جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-14
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بدعنوانی کے معاملات کو دبانے اور جوابدہی سے بچنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی اصل پالیسی کم از کم حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی کی رہی ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ مئی 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد مسٹر مودی نے نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا کا نعرہ دیا تھا لیکن یہ دعویٰ پوری طرح سے کھوکھلا ثابت ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 8نومبر 2016 کی مسٹر مودی کی نوٹ بندی کے اعلان کو ‘منظم لوٹ اور قانونی لوٹ بتانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد گجرات اسٹیٹ پٹرولیم کارپوریشن (جی ایس پی سی) کو او این جی سی میں ملا کر 20 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ گھوٹالے کو چھپانے، انتخابی بانڈ اسکیم کے ذریعے مبینہ چندہ دو، دھندا لو نظام، رافیل سودے پر اٹھے سوالات، بغیر شفافیت اور جوابدہی والے پی ایم کیئرز فنڈ اور آیوشمان بھارت اور پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا جیسی بڑی سرکاری اسکیموں میں کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹوں میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کا ذکر کیا۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں کئی اور واقعات سامنے آئے ہیں، جنہوں نے ‘نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا’ کے دعوے کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایودھیا کے رام مندر میں چڑھاوے کی چوری کا معاملہ ملک کے عقیدے کے ساتھ دھوکہ ہے اور کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کے حکم کے باوجود اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ عہدے پر برقرار ہیں، جبکہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ پر اپنے اہل خانہ کو مبینہ طور پر فائدہ پہنچانے کے سنگین الزامات لگے ہیں اور وہ بھی عہدے پر برقرار ہیں۔
کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتوں کو مختلف قسم کے معاشی ترغیبات دے کر توڑا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت میں ایک ریاستی وزیر اپنی ہی وزارت کی اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے الزامات کے باوجود عہدے پر برقرار ہیں۔ اسی طرز پر وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی میں مرکزی وزیر کے چار قریبی ساتھیوں کو اچانک ہٹائے جانے، وزارت سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی ای-20 پالیسی سے مرکزی وزیر کے خاندان کو مبینہ فائدہ پہنچانے اور دہلی کی وزیر اعلیٰ کے خاندان کی انتظامی کاموں میں مبینہ مداخلت جیسے معاملات کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی ایسے وزیر تعلیم کو بھی عہدے پر برقرار رکھے ہوئے ہیں جن کے دور کار میں امتحانی نظام کرپٹ اور سمجھوتہ زدہ ہو گیا ہے اور اس سے ملک کے کروڑوں نوجوانوں کی امیدوں اور مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے۔ مودی حکومت کی پہچان اب ‘کم از کم گڈ گورننس، زیادہ سے زیادہ لپا پوتی’ بن گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کا حقیقی منتر ‘نا کھاؤں گا، نا کھانے دوں گا’ نہیں بلکہ ‘کھاؤں گا، کھانے دوں گا اور کھلاؤں گا’ بن گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ گڈ گورننس کی بات کرنے والی حکومت کا کام ‘کم از کم گڈ گورننس، زیادہ سے زیادہ لپا پوتی’ کی پالیسی پر مبنی ہو گیا ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

Next Post

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.