جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-12
in قومی خبریں
A A
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے دورہ ہند سے جہاں دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی توانائی آئی، وہیں ان کے موجودہ دورے سے دونوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ باہمی تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔ مسٹر مودی نے اپنے اعزاز میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی ضیافت کے دوران اپنے خطاب میں ہندستانی وفد کے گرمجوشی بھرے استقبال کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال وزیر اعظم لکسن کے دورہ ہند سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی توانائی آئی تھی اور موجودہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر لے جانے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو صنعتوں، کسانوں اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کھولنے والا بتایا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں دونوں ممالک کی تجارت میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور آزاد تجارتی معاہدہ اگلے پانچ برسوں میں تجارت کو دوگنا کرنے کا مضبوط اساس بنے گا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے ہندستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا استقبال کیا۔
انہوں نے مالیاتی ٹیکنالوجی (فن ٹیک)، زراعت، ڈیری، فوڈ پروسیسنگ، روایتی ادویات، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہند-بحرالکاہل خطے میں سمندری تعاون کے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ہندستانی برادری کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ انہوں نے ثقافتی تعاون کے معاہدے، تعلیم اور کھیل کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندستان اور نیوزی لینڈ عالمی سطح پر قابل اعتماد شراکت دار ہیں اور اقوامِ متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر دونوں ممالک کی یکساں سوچ ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے ماؤری نئے سال ’ماتاریکی‘ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسے ہندستان میں قدیم زمانے سے ’کرتیکا نکشتر‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم لکسن کی دوستی اور عزم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

 

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیتی آیوگ نے شانتی ایکٹ کے نفاذ پر مشاورتی اجلاس منعقد کیا

Next Post

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.