جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

ذیلی سرخی:
 وزیر اعلیٰ کا کچھ عناصر پر پروگرام سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا الزام، ملک بھر کے۵۲سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو دعوت
’کاکروچ جنتا پارٹی کو ۲۴ گھنٹوں میں جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت ملی ‘ ہم گزشتہ ۵ دنوں سے اس کے منتظر ہیں ‘
(ویب ڈیسک )
سرینگر؍۱۰جولائی
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ ان کی جماعت نیشنل کانفرنس۲۰ جولائی کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر ریاستی درجے (اسٹیٹ ہُڈ) کی بحالی کے مطالبے کے حق میں احتجاج کرنے کے لیے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم بعض عناصر اس پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے روز۲۰ جولائی کو جنتر منتر پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ مرکزی حکومت پر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔
پارٹی نے اس احتجاج میں شرکت کے لیے ملک بھر کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے۵۲ رہنماؤں کو بھی دعوت نامے ارسال کیے ہیں۔
جموں میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ احتجاجی پروگرام کے انعقاد کے لیے ابھی تک اجازت نہیں ملی ہے۔انہوں نے کہا’’۲۰جولائی کو پروگرام ہونا ہے، بشرطیکہ ہمیں اس کی اجازت مل جائے۔ ہم اجازت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ’’کاکروچ جنتا پارٹی کو احتجاج کی اجازت۲۴ گھنٹوں کے اندر مل گئی، جبکہ نیشنل کانفرنس گزشتہ چار سے پانچ دن سے اجازت کی منتظر ہے۔
عمر عبداللہ نے الزام عائد کیا کہ کچھ لوگ نیشنل کانفرنس کے پروگرام کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم گزشتہ چار، پانچ دن سے کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ ہمارے پروگرام کو سبوتاژ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی تاریخیں تبدیل کر کے ہمارے پروگرام کی تاریخوں سے ملا دی ہیں‘‘۔ تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
جن رہنماؤں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ان میں کانگریس کی سونیا گاندھی، ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی، ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن، ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی، سماجوادی پارٹی کے اکھیلیش یادو، بی ایس پی کی مایاوتی، آر جے ڈی کے لالو پرساد یادو، این سی پی (شرد پوار گروپ) کے شرد پوار، شیو سینا (ادھو دھڑے) کے ادھو ٹھاکرے، عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال، وائی ایس آر کانگریس کے وائی ایس جگن موہن ریڈی، بی آر ایس کے کے چندر شیکھر راؤ، اے آئی ایم آئی ایم کے اسدالدین اویسی اور شرومنی اکالی دل کے سکھبیر سنگھ بادل شامل ہیں۔
دعوت نامہ حاصل کرنے والوں میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور تملگا ویٹری کزگم کے سربراہ سی جوزف وجے، سی پی آئی کے ڈی راجہ اور راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل بھی شامل ہیں۔
جموں و کشمیر سے جن شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ان میں سابق وزرائے اعلیٰ غلام نبی آزاد اور محبوبہ مفتی، جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر ست پال شرما، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری، پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون، جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ، سی پی آئی (ایم) کے رہنما ایم وائی تاریگامی، رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید شامل ہیں۔
اس کے علاوہ میرواعظ کشمیر میرواعظ عمر فاروق، جو متحدہ مجلس علماء (ایم ایم یو) کے سربراہ بھی ہیں، اور جموں و کشمیر کے گرینڈ مفتی مفتی ناصر الاسلام کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ (ایجنسیاں)
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کشمیر کے وسو قاضی گنڈ میں گاڑی کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق

Next Post

ننون بیس کیمپ پر فیشل ریکگنیشن سسٹم کے الرٹ کے بعد مبینہ او جی ڈبلیو گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

ننون بیس کیمپ پر فیشل ریکگنیشن سسٹم کے الرٹ کے بعد مبینہ او جی ڈبلیو گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.