جمعرات, جولائی 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-09
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

ہم نے تو سنا تھا کہ اب معجزے نہیں ہو تے ہیں …….معجزوں کا زمانہ گیا اور کب کا گیا ۔ اگر ایسا ہے تو پھر یہ معجزہ کیسے ہوا ……. کیا اس کا مطلب ہے کہ معجزے اب بھی ہوتے ہیں‘ ہو سکتے ہیں ؟اب یقین کرنے کو جی تو نہیں کررہا ہے ‘ لیکن……. لیکن سفینہ بیگ صاحبہ کا حکمران نیشنل کانفرنس میں شامل ہونا سچ میں ایک معجزہ ہے اور اس معجزے کو دیکھ کر تو صاحب ہم کیا کوئی بھی کہہ سکتاہے کہ جناب معجزے اب بھی ہو تے ہیں ‘ معجزے اب بھی ہو سکتے ہیں ۔ ایسا نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ سفینہ بیگ صاحبہ میں کچھ خاص ہے ‘ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ‘ ان میں کچھ خاص نہیں ہے ‘ لیکن ان صاحبہ کا نیشنل کانفرنس میں شامل ہو نا خاص ہے اور معجزہ بھی کہ ……. کہ کیا لوگ اب بھی نیشنل کانفرنس میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ یہ بات عقل ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ہے ‘ بالکل بھی نہیں ہے کہ  کشمیر کا کوئی بھی ایراغیرا نتھو خیرا اب بھی نیشنل کانفرنس کو اس لائق سمجھتا ہے کہ وہ اس میں شمولیت اختیار کرے …….سفینہ بیگ صاحبہ بھی ۔ یقینا ًان میں کچھ خاص نہیں ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ محترمہ عام بھی نہیں ہیں ‘ آپ اور ہماری طرح عام نہیں ہیں اور یہی بات سوچ کر ہم اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ صاحب معجزے آج بھی ہو تے ہیں …….اگر نہیں ہو تے تو سفینہ بیگ صاحبہ ، این سی میں شامل نہیں ہو تیں ‘ بالکل بھی نہیں ہو تیں کہ وہاں ……. اس جماعت ‘ حکمران جماعت میں رکھا کیا ہے ۔کوئی نظریے او ر نہ نظریاتی عزم‘ کچھ کرنے کا جذبہ اور نہ لوگوں کیلئے کچھ کرنے کا ولولہ …….بس کچھ ایک کھوکھلے نعرے ‘ایسے نعرے جو اب خود اپنے کھوکھلے پن کی چغلی کھاتے ہیں …….اس جماعت میں اگر کچھ ہے تو ……. تو اقتدار کا لالچ ‘ اس کا نشہ اور حرص۔ کچھ اور نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔یہ جماعت جتنا لوگوں سے دور ہو ئی ہے اس سے کہیں زیادہ لوگ اس سے دور ہوئے ہیں اور اللہ میاں کی قسم اب تو ٹوپی بھی لاج نہیں رکھ پائے گی اور بالکل بھی نہیں رکھ پائے گی ۔اِس نیشنل کانفرنس میں سفینہ بیگ صاحبہ کی سمولیت کسی معجزے سے کم نہیںہے اوراس بات کا احساس دونوں کو ہے …….باپ بیٹے کو ہے جنہوں نے محترمہ کا والہانہ استقبال کیا اور……. اللہ میاں کا شکریہ بھی ادا کیا‘ اس بات کا شکریہ کہ معجزے اب بھی ہو تے ہیں ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آرمی چیف کا کشمیر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ

Next Post

تعلیمی اداروں میں قابلِ اعتراض لٹریچر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لداخ سے کچھ سیکھو!

2026-07-05
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پانی میں رہ کر…….

2026-07-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دکھتی رگ کو دبانا                

2026-07-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

گرمامیں سیاست گرما گرم

2026-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

پی ڈی پی سے ایک بات !

2026-06-28
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

تعلیمی اداروں میں قابلِ اعتراض لٹریچر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.