ہفتہ, اگست 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کتاب تنازعہ: سی آئی کے، کے جموں اور نوئیڈا میں چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
متنازعہ کتاب پر محکمہ تعلیم کے ۸؍اہلکار معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

علیحدگی پسندی کی مبینہ ستائش پر مبنی دو متنازع کتابوں کی تحقیقات تیز

ایجنسیاں

جموں؍۶ جولائی

متعلقہ

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع

لیفٹیننٹ گورنر کا کٹھوعہ کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کرول کرشنا کا دورہ

جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس)سی آئی کے) وِنگ نے پیر کے روز علیحدگی پسند عناصر کی مبینہ ستائش پر مبنی دو متنازع اشاعتوں کے سلسلے میں جموں اور نوئیڈا میں بیک وقت مختلف مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ سرکاری حکام نے یہ اطلاع دی۔

حکام کے مطابق کاؤنٹر انٹیلی جنس کی ایک ٹیم نے شہر کے مضافاتی علاقے چھنی ہمت میں واقع سمگرا شکشا کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا اور جاری تحقیقات کے سلسلے میں ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی۔

حکام نے بتایا کہ ایک دوسری ٹیم نے اسی دوران نوئیڈا میں ایک اشاعتی ادارے کے دفتر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دونوں مقامات پر تلاشی کارروائیاں جاری تھیں۔

تنازع کا مرکز بننے والی کتابوں میں ایک’Personalities and Legends of J&K‘ ہے، جس کے مصنف ہلال احمد اور سنتوش مینا ہیں اور اسے جموں کے اوبیرائے بک سروس نے شائع کیا ہے۔ دوسری کتاب’Great Personalities of Jammu and Kashmir‘ہے، جس کے مصنف سشانت گیری ہیں اور اسے دہلی کے انوراگ پرکاشن نے شائع کیا ہے۔

حکام کے مطابق ان میں سے ایک کتاب کی۱۲۳ کاپیاں جموں، رام بن اور ادھم پور اضلاع کو فراہم کی گئی تھیں، جبکہ دوسری کتاب کی۱۲۸ کاپیاں جموں اور بارہمولہ اضلاع میں تقسیم کی گئی تھیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتہ درج کی گئی ایف آئی آر میں بھارتیہ نیایا سنہتا کی دفعات۴۹ (اشتعال دلانا)‘۶۱(۲)(مجرمانہ سازش)‘۱۵۲ (ہندوستان کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنا)‘۱۹۶ (دشمنی اور منافرت کو فروغ دینا)،۳۵۳ (جھوٹے بیانات، افواہیں یا رپورٹس شائع یا گردش کرنا) کے علاوہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ۱۳ بھی شامل کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ہفتہ کے روز مقدمہ درج کیے جانے کے بعد کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ نے جموں شہر کے باہو پلازہ میں واقع ناشر کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی کارروائیاں جاری تحقیقات کے تحت مقدمے سے متعلق مواد جمع کرنے کے مقصد سے انجام دی گئیں۔

حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے اس دوران دستاویزی ریکارڈ کے علاوہ ڈیجیٹل شواہد بھی ضبط کیے ہیں، تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اسکولی تعلیم محکمہ کے آٹھ عہدیداروں کو معطل کر دیا تھا، ایک کنٹریکچول ملازم کی خدمات ختم کر دی تھیں اور ان دو متنازع کتابوں کی جانچ کا حکم دیا تھا، جن میں مبینہ طور پر’انتہائی نامناسب مواد‘ شامل تھا۔

یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب بی جے پی، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں نے ان کتابوں پر اعتراض کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان میں علیحدگی پسندی کی مبینہ طور پر ستائش کی گئی ہے۔محکمہ اسکولی تعلیم نے اپنے ایک حکم نامے میں کہا کہ مذکورہ دونوں کتابیں جمعہ کے روز ہی واپس لے لی گئی تھیں۔ (پی ٹی آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’خواتین کی ترقی ہی سماج کی ترقی ہے‘

Next Post

سماجی تنظیموں کا اجلاس: مکمل ریاست کا درجہ بحال  کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع
اہم ترین

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع

2026-08-21
۸۰ویںیوم آزادی پر ایل جی سنہا کی عوام کو مبارک باد‘کہا گزشتہ چند برسوں کے دوران یہاں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا کٹھوعہ کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کرول کرشنا کا دورہ

2026-08-21
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’پاکستان، امریکہ کے درمیان گور کے کشمیر بیان پر تنازع دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ‘

2026-08-21
کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، کسی بیرونی مداخلت یا ثالثی کو کانگریس تسلیم نہیں کرتی:قرہ
اہم ترین

کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، کسی بیرونی مداخلت یا ثالثی کو کانگریس تسلیم نہیں کرتی:قرہ

2026-08-21
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ
اہم ترین

’وندے ماترم کے بارے کانگریس کا فیصلہ خوشامد پر مبنی ‘

2026-08-21
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز
اہم ترین

جموں، ادھم پور کے راستے سرینگر  کیلئے تیسری وندے بھارت ٹرین چلائی جائے گی:مرکز

2026-08-21
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و  حرکت کے بعد تلاشی آپریشن ایجنسیاں

2026-08-21
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
Next Post
عمر کی’اُمید‘ مشن کی سراہنا،’خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملی‘ 

سماجی تنظیموں کا اجلاس: مکمل ریاست کا درجہ بحال  کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.