ہفتہ, جولائی 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

وزیر اعظم کی ’ووکل فار لوکل‘اپنانے کی تلقین کہا مقامی خاندانوں اور نوجوانوں کے روزگار کو تقویت ملے گی‘ یاتریوں کیلئےپانچ عہد بھی تجویز

ویب ڈیسک

متعلقہ

’سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر مؤقف برقرار‘

کشتواڑ اور بڈگام سڑک حادثات میں باپ بیٹا سمیت تین ہلاک

سرینگر/۳ جولائی

             وزیر اعظم نریندر مودی نے سالانہ شری امرناتھ یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی مقامی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے سفری اخراجات کا کم از کم۱۰ فیصد حصہ مقامی مصنوعات کی خریداری پر صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مقامی خاندانوں اور نوجوانوں کے روزگار کو تقویت ملے گی۔

            امرناتھ یاتریوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم نے عقیدت مندوں سے یاترا کے دوران ’ووکل فار لوکل‘ کے جذبے کو اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’’آئیے ہم اپنے سفری اخراجات کا کم از کم۱۰ فیصد مقامی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کریں۔ اس سے جموں و کشمیر کے خاندانوں اور نوجوانوں کی روزی روٹی مضبوط ہوگی‘‘۔

            وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے عوام کی مہمان نوازی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ بابا برفانی کے مقدس دربار کی یاترا یہاں کے عوام کی گرمجوشی اور زائرین کی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔

            مودی نے کہا’’بابا برفانی کے مقدس دربار کی یہ یاترا جموں و کشمیر کی مہمان نوازی اور مقامی لوگوں کی زائرین کے تئیں خدمت کے جذبے کی بھی آئینہ دار ہے‘‘۔

            وزیراعظم نے کہا کہ یاترا کے ہر مرحلے پر ہزاروں مقامی باشندے عقیدت مندوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا’’گھوڑوں کے مالکان، پٹھو، دکاندار اور یاترا کے راستے سے وابستہ دیگر افراد ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے زائرین کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔ خدمت کا یہی جذبہ ہماری سناتن ثقافت اور ‘سروے بھونتو سکھنہ (سب خوش رہیں) کے نظریے کا زندہ اظہار ہے‘‘۔

            مودی نے امرناتھ یاترا میں شرکت کو ’ایک عظیم سعادت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سالانہ یاترا بھارت کی روحانی وراثت کی ایک پائیدار روایت ہے۔انہوں نے کہا، ’’جموں و کشمیر میں مقدس امرناتھ یاترا میں شرکت اپنے آپ میں ایک عظیم سعادت ہے‘‘۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سال دنیا بھر سے سناتن روایت پر یقین رکھنے والے لاکھوں عقیدت مند جموں و کشمیر آتے ہیں۔ مختلف ریاستوں، زبانوں اور روایات سے تعلق رکھنے والے لوگ بھگوان مہادیو کے درشن کی مشترکہ آرزو کے ساتھ یہ مقدس سفر مکمل کرتے ہیں۔

            مودی نے کہا کہ امرناتھ یاترا ’بھارت کے تنوع میں وحدت‘ کی ایک شاندار مثال ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس سال کی یاترا سناتن دھرم، بھارت کی ثقافتی یکجہتی اور بے لوث خدمت کی روایت کے ایک عظیم جشن کی صورت اختیار کرے گی۔

            مقامی کاروبار کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے یاتریوں سے یاترا کے دوران پانچ عہد کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ زائرین یاترا کے راستے میں صفائی کا خاص خیال رکھیں، انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، مقامی مصنوعات خریدیں، یاترا کے اختتامی دن جو راکھی بندھن کے موقع پر ہوگا’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت اپنے بہن بھائیوں کو ایک پودا تحفے میں دیں، اور پورے سال ’نیشن فرسٹ‘ کے جذبے پر کاربند رہیں۔

            وزیراعظم نے یاترا کے انتظامات میں مصروف تمام اداروں کی خدمات کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا’’کئی دہائیوں سے شری امرناتھ جی شرائن بورڈ اور جموں و کشمیر حکومت خدمت کے جذبے کے ساتھ انتہائی مؤثر انداز میں اس یاترا کا انتظام سنبھال رہے ہیں‘‘۔

            مودی نے بھارتی فوج، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، آئی ٹی بی پی، بی ایس ایف، این ڈی آر ایف، طبی عملے، ڈاکٹروں، صفائی کارکنوں، انتظامی افسران اور رضاکاروں کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جو یاترا کے کامیاب انعقاد اور زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

            آخر میں وزیراعظم نے تمام یاتریوں کی سلامتی، خیر و عافیت اور کامیاب یاترا کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا’’میری دعا ہے کہ آپ کی یاترا محفوظ، مبارک اور نئی توانائی، تازہ ولولے اور روحانی قوت سے بھرپور ثابت ہو۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابا امرناتھ یاترا کا باقاعدہ آغاز، پہلے  روز عقیدت مند غارِ مقدس کی جانب روانہ

Next Post

گوشت کا بحران ٹل گیا‘مٹن ڈیلروں کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر مؤقف برقرار‘
اہم ترین

’سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر مؤقف برقرار‘

2026-07-04
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ اور بڈگام سڑک حادثات میں باپ بیٹا سمیت تین ہلاک

2026-07-04
عمرسے ارکانِ اسمبلی‘ تاجروں‘سیاحتی شعبے کے نمائندوں کی ملاقات
اہم ترین

عمرسے ارکانِ اسمبلی‘ تاجروں‘سیاحتی شعبے کے نمائندوں کی ملاقات

2026-07-04
گوشت کا بحران ٹل گیا‘مٹن ڈیلروں کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان
اہم ترین

گوشت کا بحران ٹل گیا‘مٹن ڈیلروں کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان

2026-07-04
شیش ناگ کیمپ پر جھگڑے میں ملوث ۳؍افراد گرفتار
اہم ترین

بابا امرناتھ یاترا کا باقاعدہ آغاز، پہلے  روز عقیدت مند غارِ مقدس کی جانب روانہ

2026-07-04
سنہا کی حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت 
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا  سے مختلف وفود کی ملاقات

2026-07-04
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

محبوبہ نے تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-07-04
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

بی جے پی کے قومی صدر۶؍ اور۷ جولائی کو پہلی بار  جموں و کشمیر کے دورے پر

2026-07-04
Next Post
گوشت کا بحران ٹل گیا‘مٹن ڈیلروں کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان

گوشت کا بحران ٹل گیا‘مٹن ڈیلروں کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.