جمعرات, جولائی 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-02
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دکھتی رگ کو دبانا                

گرمامیں سیاست گرما گرم

شاہ سے بھی زیادہ وفادار!

            ہم……. ہم کشمیری بھی بڑے کمال کے ہیں ۔نہیں صاحب خوشی سے اچھلنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ وہ کمال نہیں ہے‘ یہ کمال والا کمال نہیں بلکہ زوال والا کمال ہے‘ اس لئے واپس زمین پر آئے ‘اور فرش پر بیٹھ جایئے۔ہم وہ واحد قوم …….اگر ہم کوئی قوم ہے تو ‘ جس میں کچھ ایک باتیں ہول سیل میں مشترک ہیں۔امیر کیا اور غریب کیا‘ بادشاہ کیا اور رعایا کیا ‘سیاستدان کیا اور سائنسدان کیا ……. ہم سب شاہ سے زیادہ وفادار ہیں یا شاہ سے وفادار بننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ……. کیوں کرتے رہتے ہیں یہ ہم نہیں جانتے ہیں ‘ لیکن اس میں ایک دوسرے پر سبقت لینے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے ……. بالکل بھی نہیں ہے ۔ہم سے اتنی وفادار ی بادشاہ کو بھی نہیں ہو گی ‘ جتنا ہم وفادار بننے کی کوشش کرتے ہیں یا خود کو وفادار ظاہر کرنے کی سعی کرتے ہیں ۔ اللہ میاں کی قسم اس کی ضرورت بھی نہیں ہو تی ہے ‘ لیکن کیا کیجئے گا ہمارے اس ڈی این اے ……. قومی ڈی این اے کا کہ ……. کہ یہ کچھ اس انداز کا بن گیا ہے ‘ اس کی بناوٹ  ہی کچھ ایسی ہے ‘یہ کچھ ایسی ساخت کا ہے کہ ہم یہ اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ ہم خود کو شاہ سے بھی زیادہ وفادار ثابت کریں ۔اس پر بھی اعتراض نہیں ‘ بالکل بھی نہیں اگر اس سے کچھ حاصل ہو تا ……. لیکن اللہ میاں کی قسم اس سے کچھ حاصل نہیں ہو تا الٹا اس سے رسوائی اور ہماری جگ ہنسائی ہی ہو تی ہے اور ہو نی بھی چاہئے …….اس لئے ہونی چاہئے کہ ہم نے ایک نارمل ……. ایک نارمل قوم ‘ ایک عام قوم کی طرح جینانہیں سیکھا ہے ……. بالکل بھی نہیں سیکھا ہے ۔ایسا نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ اس کی کوئی وجہ نہیں ہو گی …….یقیناً اس کی بھی کوئی وجہ ہو گی ‘ لیکن صاحب ہمارا شاہ سے بھی زیادہ وفادار بننے کیلئے وجہ نہیں ہو نی چاہئے ‘ وجہ نہیں ہو سکتی ہے ۔ ہم تو صاحب کچھ زیادہ نہیں کہیں گے ‘ کچھ زیادہ کہہ بھی نہیں سکتے ہیں سوائے اس ایک بات کے کہ ……. کہ کم بخت شاہ سے بھی زیادہ وفادار بننے کے اس مرض نے ہمارے ہاں ایک ایسی بیماری …….قومی بیماری کو جنم دیا ہے ‘ اسے پیدا کیا ہے‘ اسے پنپنے کا موقع دیا ہے کہ اب یہ ایک لاعلاج مرض بن گیا ہے …….اب لاکھ کوشش کیجئے تو بھی اس کا علاج اب نہیں ہو گا ……. بالکل بھی نہیں ہو گا ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

Next Post

فیفا ورلڈکپ: میکسیکو میں ٹیم کی تاریخی فتح کا جشن سوگ میں تبدیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دکھتی رگ کو دبانا                

2026-07-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

گرمامیں سیاست گرما گرم

2026-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

پی ڈی پی سے ایک بات !

2026-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

چور دروازے سے تقرریاں ؟

2026-06-27
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے….

2026-06-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2026-06-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

زوال اور عروج

2026-06-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

خواجہ آصف پرجنگ کا جنون

2026-06-23
Next Post
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی

فیفا ورلڈکپ: میکسیکو میں ٹیم کی تاریخی فتح کا جشن سوگ میں تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.