اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گلمرگ میں طاق،جفت گاڑیوں کا نظام آزمائشی بنیادوں پر نافذ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-02
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
نصف چلہ کلان گزر گیا لیکن مسلسل خشک سالی سے کسان پریشان تو سیاح بھی مایوس

Dry

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

سری نگر؍ یکم جولائی

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

            کشمیر کے کسی بھی سیاحتی مقام پر پہلی بار گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے آزمائشی بنیادوں پر طاق،جفت (اوڈ۔ایون) گاڑیوں کے داخلے کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

            جی ڈی اے کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق نئی ٹریفک پالیسی۵ جولائی سے نافذ ہوگی اور۵؍ اگست تک ایک ماہ کے پائلٹ منصوبے کے طور پر جاری رہے گی۔

            اس منصوبے کے تحت نجی اور تجارتی چار پہیہ گاڑیاں، جن کے رجسٹریشن نمبر کا آخری ہندسہ طاق(۱‘۳‘۵‘۷؍اور۹)ہوگا، صرف طاق تاریخوں میں گلمرگ میں داخل ہو سکیں گی، جبکہ جفت(۰،۲،۴،۶،۸) ہندسے پر ختم ہونے والی گاڑیوں کو صرف جفت تاریخوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

            یہ پابندیاں روزانہ صبح۸ بجے سے رات۸بجے تک نافذ رہیں گی۔البتہ، عوامی نقل و حمل اور مال بردار گاڑیوں کو اس طاق۔جفت نظام سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

            گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق حسین نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا یہ نظام ٹریفک کے بہتر انتظام اور اس معروف سیاحتی مقام پر ماحولیاتی دباؤ کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے یا نہیں۔

            حسین نے، این ڈی ٹی وی کے مطابق، کہا’’یہ پائلٹ منصوبہ ایک ماہ تک نافذ رہے گا، جس دوران پولیس، ٹریفک انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے اشتراک سے ٹریفک کے انتظام، ماحولیات کے معیار اور سیاحوں کی سہولت پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا‘‘۔

            جی ڈی اے نے کہا ہے کہ پائلٹ منصوبے کے نتائج اور متعلقہ محکموں کی سفارشات کی بنیاد پر اس نظام کا ازسرِنو جائزہ لیا جا سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اس میں ترمیم، توسیع یا اسے واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔

            گلمرگ، جو کشمیر کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے، میں سیاحتی سیزن کے دوران گاڑیوں کی آمدورفت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ حکام کے مطابق اس بڑھتے ہوئے ٹریفک کے باعث فضائی آلودگی، شور کی آلودگی اور علاقے کے نازک پہاڑی ماحولیاتی نظام پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

            اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طاق،جفت نظام متعارف کرانے کا مقصد ٹریفک کی روانی بہتر بنانا، سیاحوں کے تجربے کو خوشگوار بنانا اور اس بلند مقام کے قدرتی ماحول اور ماحولیاتی توازن کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق صدر کے سی سی آئی مبین شاہ کی غیر منقولہ جائیداد سری نگر میں ضبط

Next Post

مردم شماری کا پہلا مرحلہ: مکانات کی فہرست سازی کا عمل جموں و کشمیر اور لداخ میں مکمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
Next Post

مردم شماری کا پہلا مرحلہ: مکانات کی فہرست سازی کا عمل جموں و کشمیر اور لداخ میں مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.