جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

‘وندے ماترم محض نغمہ نہیں بلکہ ہندوستان کی تعمیرِ نو کا منتر ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
‘وندے ماترم محض نغمہ نہیں بلکہ ہندوستان کی تعمیرِ نو کا منتر ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

بینکم چندر چٹوپادھیائے کی یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت:شاہ

ایجنسیاں

متعلقہ

پائین شہر میں منشیات کا نیٹ ورک بے نقاب

’ آپسی اتحاد اور عزم سے مشکل چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے‘

نئی دہلی؍۲۶ جون

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ ’وندے ماترم‘ صرف ایک حب الوطنی کا نغمہ نہیں بلکہ ’ہندوستان کی تعمیرِ نو کا منتر‘ ہے۔

انہوں نے یہ بات بینکم چندر چٹوپادھیائے کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی انسدادِ منشیات حکمت عملی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

نارکو کوآرڈی نیشن سینٹر (این سی او آر ڈی) کے دسویں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ۲۶ جون ملک کی منشیات مخالف مہم کے لیے ایک اہم دن ہے۔

شاہ نے کہا کہ آج ہی کے دن عظیم ادیب بینکم چندر چٹوپادھیائے کی یومِ پیدائش بھی منائی جاتی ہے، جنہوں نے برطانوی دورِ حکومت میں قوم کے اندر خود اعتمادی اور قومی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا’ بینکم بابو نے وندے ماترم  کی تخلیق کیا۔ وندے ماترم  قوم کے ثقافتی شعور اور حب الوطنی کی ایک مضبوط علامت بن گیا۔ جب تحریکِ آزادی اپنے عروج پر پہنچی تو انگریزوں کے خلاف جدوجہد کا سب سے بڑا نعرہ  وندے ماترم  تھا‘‘۔

آزادی کے مجاہدین کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ متعدد انقلابیوں نے ’وندے ماترم‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے پھانسی کے پھندے کو گلے لگایا۔

وزیر داخلہ نے کہا’وندے ماترم‘ ہم تمام ہندوستانیوں کے لیے صرف ایک نعرہ یا گیت نہیں ہے۔ یہ محض ایسا نغمہ بھی نہیں جس نے تحریکِ آزادی کا تعارف کرایا ہو۔ وندے ماترم ہندوستان کی تعمیرِ نو کا ایک منتر ہے اور مادرِ وطن کو دنیا میں بلند ترین مقام پر دوبارہ فائز کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔

اس اجلاس میں۴۴ مرکزی وزارتوں اور محکموں، مختلف ریاستی حکومتوں اور منشیات سے متعلق قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے نمائندوں نے ہائبرڈ طرز پر شرکت کی۔ اجلاس میں منشیات سے پاک ہندوستان کے ہدف کے حصول کے لیے حکومت کی کوششوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران مصنوعی منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے، ڈارک نیٹ کے ذریعے ہونے والی اسمگلنگ پر قابو پانے اور آئندہ تین برسوں کے دوران منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز کے دائرۂ کار کو وسیع کرنے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ نے چور دروازے سے تقرریوں کے محبوبہ کے الزامات کو مسترد کیا

Next Post

لداخ میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل بجلی منصوبے رواں سال ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پائین شہر میں منشیات کا نیٹ ورک بے نقاب
اہم ترین

پائین شہر میں منشیات کا نیٹ ورک بے نقاب

2026-10-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’ آپسی اتحاد اور عزم سے مشکل چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے‘

2026-10-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

منشیات سے پاک مہم: جموں و کشمیر میں اپریل سے اب تک۴ ہزار سے زائد افراد گرفتار

2026-10-02
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

جے اینڈ کے الیکٹرک وہیکل پالیسی۲۰۲۶نافذ‘برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گا

2026-10-02
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟
اہم ترین

’جموں میں۹۲ فیصد اور کشمیر میں۸فیصد غریب؟یہ مذاق ہے‘

2026-10-02
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے پر گاڑیوں کی رجسٹریشن، لائسنس کی تجدید اور آلودگی سرٹیفکیٹ روکنے کا حکم: سپریم کورٹ

2026-10-02
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

عدالت کا یاسین ملک اور  دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ  کے الزامات عائد کرنے کا حکم

2026-10-02
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

رَیگنگ کے واقعے پر سکمز بمنہ کے پانچ ایم بی بی ایس طلبہ معطل

2026-10-02
Next Post
لداخ میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل بجلی منصوبے رواں سال ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان

لداخ میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل بجلی منصوبے رواں سال ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.