جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمرجنسی کو آئین پر براہِ راست حملہ قرار دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-26
in قومی خبریں
A A
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے پر گاڑیوں کی رجسٹریشن، لائسنس کی تجدید اور آلودگی سرٹیفکیٹ روکنے کا حکم: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمرجنسی کو آئین پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اس دور میں جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنے والے تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ملک میں جمعرات کو منائے جانے والے "آئین کے قتل کا دن” کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے کہا، "آج ہم اُن تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کی تاریخ کے تاریک ترین ادوار میں سے ایک، ایمرجنسی، کے دوران جمہوری اقدار کا ڈٹ کر دفاع کیا۔”
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ہندوستان کے آئین پر براہِ راست حملہ تھی۔ اس دوران اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندیاں عائد کی گئیں، سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، اور اُن اداروں کو نشانہ بنایا گیا جو ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس دور نے ایسے بے شمار شہریوں کے غیر معمولی حوصلے کو بھی اجاگر کیا جنہوں نے خاموش رہنے سے انکار کیا اور آئین میں درج اصولوں اور اقدار کا دفاع کیا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ آئین 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں، حقوق اور فرائض کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ آئین کی روح سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہم ایسے ہندوستان کی تعمیر کریں گے جو ہمیشہ انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کے اصولوں کے لیے وقف رہے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "آئین کے قتل کا دن” ہمیں اس سیاہ دور کی یاد دلاتا ہے جب ہندوستانی جمہوریت کو بری طرح کچلا گیا تھا۔ یہ دن ہمیں جمہوریت، آئین اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُرعزم رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کرنے والی تمام شخصیات کو بھی یاد کیا۔
واضح رہے کہ "آئین قتل دیوس” ہر سال 25 جون کو منایا جاتا ہے۔ حکومت نے 1975 میں اسی روز اُس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے کی یاد میں اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موجودہ وقت میں منقسم دنیا ایک حقیقت، استحکام اور سلامتی کے لیے باہمی تعاون ضروری: جے شنکر

Next Post

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے پر گاڑیوں کی رجسٹریشن، لائسنس کی تجدید اور آلودگی سرٹیفکیٹ روکنے کا حکم: سپریم کورٹ

2026-10-02
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
Next Post
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.