جمعہ, جون 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے….

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-26
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حادثوں کا شہر

زوال اور عروج

 

     ہم….ہم حسینؓ اور حسینیت کے دعویدار ….محرم کے ان پاک اورمتبرک ایام میں ہر گلی اور کوچے سے یاحسینؓ یاحسین ؓکی ہم صدائیں لگاتے ہیں….ہر سو یہی آواز ‘ یہی صدا اور یہی نعرہ بلند ہو تا ہے کہ معرکہ کربلا اصل میں حق اور باطل میں لڑائی تھی ….حق اور باطل میں معرکہ تھا‘جس میں حسینؓ ‘…. ہمارے حسینؓ نے سر پاک دیا لیکن یزید کو اپنا دست مبارک نہ دیا …. یقیناً کربلا میں جیت حق کی ہوئی ‘ ہمارے حسین ؓکی ہو ئی اور یزید کو شکست فاش ملی….پریہ چودہ سو سال پہلے کی بات ہے ۔ ہم….ہم حسینؓ اورحسینیت کے دعویدار…. …. ہمارا ہر قدم ‘ ہر عمل ہمارا ایک ایک فعل ہمارے حسینؓ اور فلسفہ حسینیت کےخلاف ہے ۔ہمارے حسینؓ نے باطل کا ساتھ نہیں دیا ‘وہ سچائی کے علمبرار بن کے جئیں….اور ہم جھوٹ کے سہارے زندہ ہیں ۔بات بات پر جھوٹ ‘ قدم قدم پر مکر و فریب۔جھوٹ ‘ دھوکے بازی ‘ ریاکاری ‘ مکاری اور فریب ہماری رگ و پے بس گیا ہے …. ہم حسینیت کے دعویداروں نے اس سب کو نہ صرف قبول کیا ہے بلکہ اسے فروغ بھی دے رہے ہیں …. ہم قد م قدم پر اپنے حسینؓ کو ناراض کرتے ہیں ‘ ہمارا ہر ایک قدم حسین ؓاور حسینیت کےخلاف ہے پھر بھی ہمارا دعویٰ کہ ہمارے ہیں حسین ؓ…. یہ جھوٹا دعویٰ ہے ‘ اس میں ریاکاری ہے‘ اس میں فریب ہے اور کچھ نہیں ۔یزید نے ایک بار ہمارے حسین ؓکے جسم پر وار کیا‘ ضرب لگائی اور ہم بار بار اپنے حسین ؓکی روح پروار کررہے ہیں…. حسینیت کی روح اور فلسفے پر حملہ آور ہوتے ہیں ‘ صبح شام ہو تے ہیں ….رات دن ہوتے ہیں ‘ ہر روز ‘ ہر دن ہو تے ہیں ۔ہم وہ کررہے ہیں جو ہمارے حسینؓ نے کرنے سے منع فرمایا ۔یقیناً ہمیں حسینؓ…. اپنے حسینؓ پر فخر ہے کہ انہوں نے وہ کیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ….کوئی نظیر نہیں ۔ہمیں اپنے حسین ؓپر فخر ہے لیکن کیا حسینؓ کو ہم پر فخر ہو گا؟حسینؓ سچ اور سچائی کے علمبرار …. اور ہماراروم روم جھوٹ اور فریب میں غوطہ زن ….پھر بھی ہمارا دعویٰ کہ ہمارے ہیں حسینؓ…. بھلا یہ کیسا عشق ہے …. یہ عشق نہیںہے‘ بالکل بھی نہیں ہے…. یہ عشق کے نام پر دھوکہ ہے‘ ریاکاری ہے ‘ مکر و فریب ہے…. مکاری ہے ۔یہ سچا عشق نہیں…. بالکل بھی نہیں ‘بلکہ عشق کا صرف دعویٰ ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 امرناتھ یاترا بھارت کی روحانی اور انسانی اقدار کی زندہ علامت

Next Post

میسی نے 2030 ورلڈ کپ کے امکانات پر قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2026-06-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

زوال اور عروج

2026-06-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

خواجہ آصف پرجنگ کا جنون

2026-06-23
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پالی تھین کا استعمال اور ہم!

2026-06-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 سب کچھ مہنگا ہے

2026-06-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ثالثی !

2026-06-19
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اور نیندیں حرام ہو گئیں!

2026-06-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

2026-06-14
Next Post
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے

میسی نے 2030 ورلڈ کپ کے امکانات پر قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.