جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

موسمیاتی تبدیلیوں سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے، امریکی صدر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-22
in عالمی خبریں
A A
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

واشنگٹن//
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی آفات سے نمٹنے کے لیے امریکی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مدد کے لیے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت ایگزیکٹو اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
صدر بائیڈن نے ریاست میساچیوسٹس میں کوئلے سے چلنے والے ایک متروکہ بجلی گھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ان کی انتظامیہ اراکینِ کانگریس کے ساتھ یا ان کے بغیر جو بھی ضروری ہوا کرے گی۔
خیال رہے کہ شدید گرمی کی لہر نے اس وقت متعدد امریکی ریاستوں اور یورپ کو لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں قرار دی جاتی ہیں۔ موسم گرما میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے خطے میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو اجاگر کیا ہے۔ امریکا میں اس وقت دو کروڑ لوگوں کو معمول سے زیادہ گرمی کے انتباہ کا سامنا ہے جبکہ تباہ کن گرم موسم نے پورے یورپ کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک لفظ یا علامت نہیں، ایک واضح اور موجود خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہریوں اور ہماری کمیونٹیز کی صحت صحیح معنوں میں داؤ پر لگی ہوئی ہے، ہماری قومی سلامتی بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے اور ہماری معیشت خطرے میں ہے اس لیے ہمیں کام کرنا ہوگا۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ کانگریس اس طرح کام نہیں کر رہی ہے جیسا کہ اسے کرنا چاہیے۔ یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے اور بطور صدر وہ اپنے انتظامی اختیارات کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے استعمال کریں گے۔
تاہم امریکی صدر نے باضابطہ طور پر موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا جس سے ان کو اضافی پالیسی اختیارات ملتے ہیں۔ جب واشنگٹن واپسی پر صحافیوں نے اُن سے موسمیاتی ایمرجنسی لگانے کے حوالے سے سوال کیا تو صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ جلد ہی اس کا فیصلہ کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان میں سکیورٹی بہتر، انسانی حقوق کی صورتحال بری ہے، اقوام متحدہ

Next Post

امریکہ شام کے وسائل کی لوٹ مار کا سلسلہ بند کرے:چین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

امریکہ شام کے وسائل کی لوٹ مار کا سلسلہ بند کرے:چین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.