بدھ, جون 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہےُ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’یہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہےُ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سندھ طاس معاہدے پر خواجہ آصف کے جنگ کا انتباہ مسترد‘بھارت کا پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام

 

پی او کے کے حالات اسلام آباد کی ’’دہائیوں پر محیط معاشی استحصال، بنیادی حقوق سے محرومی اور انتظامی جبر‘‘ کا براہ راست نتیجہ :جیسوال

متعلقہ

’پنچایتی راج نظام نے یو ٹی میں شمولیتی ترقی کی نئی تاریخ رقم کی‘

  ڈی جی پی کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

(ویب ڈیسک)

سرینگر؍۲۳ جون

بھارت نے منگل کو پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ’’جنگ پر جانے‘‘ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات پاکستان کی جانب سے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی وزیر دفاع کے بیان سے متعلق رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

جیسوال نے کہا، ’’اس قسم کے بیانات پاکستان کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک بے چین کوشش ہیں۔ ہم ان من گھڑت الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔‘‘

بھارت کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اگر پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو اسلام آباد بھارت کے خلاف جنگ کا راستہ اختیار کر سکتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے زیر  قبضہ کشمیر(پی او کے) کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے حالات پاکستان کی ’’دہائیوں پر محیط معاشی استحصال، بنیادی حقوق سے محرومی اور انتظامی جبر‘‘ کا براہ راست نتیجہ ہیں۔

جیسوال نے الزام لگایا کہ پاکستان نے اپنے زیر  قبضہ علاقوں میں شہریوں کے ساتھ قابل مذمت رویہ اختیار کیا ہے، جس میں ضروری اشیا اور ادویات کی فراہمی روکنا، انٹرنیٹ بند کرنا اور نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال شامل ہے۔

جیسوال نے کہا، ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ان اقدامات کے نتیجے میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کو اس کے اقدامات، غلط کاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے گی۔‘‘

خواجہ آصف نے یہ بیان پاکستان میں جاری آبی بحران اور داخلی عدم استحکام کے تناظر میں دیا تھا۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد خواجہ آصف نے ہفتے کے روز اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا، ’’جس لمحے ہمیں محسوس ہوا کہ ہماری قومی سلامتی، اور پانی ہماری قومی سلامتی کا حصہ ہے، خطرے میں ہے، ہم یقیناً بھارت کے خلاف جنگ کریں گے۔‘‘

بھارت نے گزشتہ سال مئی میں جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد، جس میں۲۶؍ افراد ہلاک ہوئے تھے، پاکستان کے خلاف اٹھائے گئے پانچ بڑے اقدامات میں سے ایک کے طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر پاکستان کو اس بات کے شواہد ملے کہ بھارت تیزی کے ساتھ اس کے پانی کی فراہمی متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اسلام آباد عسکری کارروائی پر بھی غور کر سکتا ہے۔

اگرچہ ماہرین پاکستان کے آبی بحران کی بڑی وجہ ناقص انتظامی پالیسیوں کو قرار دیتے ہیں، تاہم خواجہ آصف نے بھارت پر ’’پانی کو ہتھیار‘‘ کے طور پر استعمال کرنے، دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں رد و بدل اور آبی اعداد و شمار روکنے کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان دریائے سندھ اور اس کے پانچ معاون دریاؤں ‘ستلج، بیاس، راوی، جہلم اور چناب ‘کے پانی کی تقسیم اور معلومات کے تبادلے کے لیے طے پایا تھا۔

اس معاہدے کے تحت مغربی دریاؤں یعنی چناب، جہلم اور سندھ کا پانی پاکستان کے لیے مختص کیا گیا، جبکہ مشرقی دریاؤں راوی، بیاس اور ستلج کے پانی کے استعمال کا حق بھارت کو حاصل ہے۔

معاہدے کے مطابق بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو محدود غیر مصرفی، زرعی، گھریلو استعمال اور پن بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کرنے کی بھی اجازت حاصل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پنچایتی راج نظام نے یو ٹی میں شمولیتی ترقی کی نئی تاریخ رقم کی‘

Next Post

زوال اور عروج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پنچایتی راج نظام نے یو ٹی میں شمولیتی ترقی کی نئی تاریخ رقم کی‘
اہم ترین

’پنچایتی راج نظام نے یو ٹی میں شمولیتی ترقی کی نئی تاریخ رقم کی‘

2026-06-24
  ڈی جی پی کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
اہم ترین

  ڈی جی پی کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2026-06-24
آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی سے شیاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہوا:  شاہ
اہم ترین

آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی سے شیاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہوا:  شاہ

2026-06-24
لداخ بند سے معمولاتِ زندگی مفلوج، ہزاروں افراد کا ’’بااعتماد مذاکرات‘‘ کے مطالبے پر مارچ
اہم ترین

لداخ بند سے معمولاتِ زندگی مفلوج، ہزاروں افراد کا ’’بااعتماد مذاکرات‘‘ کے مطالبے پر مارچ

2026-06-24
پارلیمانی کمیٹی کا جموں و کشمیر   دورہ خوش اسلوبی سے جاری: تھرور
اہم ترین

پارلیمانی کمیٹی کا جموں و کشمیر  دورہ خوش اسلوبی سے جاری: تھرور

2026-06-24
اہم ترین

2026-06-24
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

’۱۹۴۷ میں پاکستانی حملہ آوروں کے  مظالم کی یاد میں ’ہولوکاسٹ ڈے‘ منایا جائے‘

2026-06-24
’امرناتھ یاترا کشمیر اور باقی ہندوستان کے درمیان اعتماد کا پل‘
اہم ترین

  مٹن تاجروں کی ہراسانی‘محبوبہ  کامان سے مداخلت کی اپیل

2026-06-24
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

زوال اور عروج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.