ہفتہ, جون 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایل پی جی بیک لاگ کم ہو کر 3.1 دن پر آیا: حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-19
in قومی خبریں, کاروبار
A A
’یو ٹی میں ایندھن اور ایل پی جی کی مناسب دستیابی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پیرس میں بڑی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملے مودی، ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی

یوگا کے بین الاقوامی دن سے پہلے پارلیمانی امور کی وزارت نے یوگا ورکشاپ کا انعقاد کیا

نئی دہلی 18 جون (یو این آئی) امریکہ-ایران معاہدے اورآبنائے ہرمز کے کھلنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں آئی گراوٹ کے پیش نظر ملک میں پیٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں کمی آنے کی امید لگانے والے لوگوں کے لیے ابھی راحت کی خبر نہیں ہے اور حکومت نے کہا ہے کہ اس بارے میں تیل مارکیٹنگ کمپنیاں بین الاقوامی صورتحال کے مطابق مناسب فیصلہ کریں گی۔
حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول، ڈیژل، قدرتی گیس اور ایل پی جی کی سپلائی مستحکم ہے اور ایل پی جی بیک لاگ گھٹ کر 3.1 دن رہ گیا ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری سجاتا شرما نے جمعرات کو یہاں مغربی ایشیا کی صورتحال پر بین وزارتی بریفنگ میں پیٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سوالات کے جواب میں کہا کہ جہاں تک خام تیل کی قیمت کی بات ہے وہ 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا لیکن ابھی وہ کم ہو رہا ہے اور تیل مارکیٹنگ کمپنیاں اس کا نوٹس لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیل قیمتوں کے بارے میں بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے مطابق مناسب فیصلے کیئے جائیں گے۔
محترمہ شرما نے کہا کہ ہندوستان 40 سے بھی زیادہ ملکوں سے خام تیل خرید رہا ہے۔ اس خریداری کی بنیاد ’ٹیکنو کمرشیل وائبلٹی‘ ہوتی ہے۔ اس میں کمپنی خام تیل کی خریداری سے پہلے یہ دیکھتی ہے کہ کس ملک کا خام تیل ہماری ریفائنری میں صاف (ریفائن) ہو سکتا ہے یا نہیں اور اس کی جو قیمت ہو وہ بھی قابل قبول ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ خام تیل کی سپلائی کی بھروسے مندی پر بھی غور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرول، ڈیژل، قدرتی گیس اور ایل پی جی کی سپلائی مستحکم ہے۔ ریفائنریاں اپنی پوری صلاحیت سے کام کر رہی ہیں اور ریٹیل آؤٹ لیٹس پر آپریشنز معمول کے مطابق بنے ہوئے ہیں، ساتھ ہی ایل پی جی بیک لاگ گھٹ کر 3.1 دن ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دن میں 1.36 کروڑ بکنگ کے مقابلے میں 1.47 کروڑ سلنڈر ڈیلیور کیے گئے ہیں۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ ایل این جی سے لدا مالٹا کے جھنڈے والے جہاز ‘دشا’ نے 15 جون کو ہرمز آبنائے کو محفوظ طریقے سے پار کیا ہے۔ تقریباً 62,370 ٹن ایل این جی لے کر آ رہے اس جہاز کے جمعہ کو گجرات کے داہیج بندرگاہ پہنچنے کا امکان ہے۔ وزارت نے مغربی ایشیا کے بحران کے بعد سے 3,639 ہندوستانی ملاحوں کو خلیجی خطے سے وطن واپس لوٹنے میں مدد کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوگا کے بین الاقوامی دن سے پہلے پارلیمانی امور کی وزارت نے یوگا ورکشاپ کا انعقاد کیا

Next Post

پیرس میں بڑی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملے مودی، ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
قومی خبریں

پیرس میں بڑی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملے مودی، ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی

2026-06-19
سنہا کی۱۱ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت
قومی خبریں

یوگا کے بین الاقوامی دن سے پہلے پارلیمانی امور کی وزارت نے یوگا ورکشاپ کا انعقاد کیا

2026-06-19
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
قومی خبریں

مودی نے یورپی کونسل کے صدر کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں کیں

2026-06-18
بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش
قومی خبریں

ٹریڈ لائسنس-پراپرٹی ٹیکس لنکنگ کے باوجود میونسپل کارپوریشن کا پورٹل اپڈیٹ نہیں: یادو

2026-06-18
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

دہلی سکریٹریٹ میں جے پی سی کا ‘لوکل اسٹڈی وزٹ، ریکھا گپتا نے کمیٹی کے ارکان کا کیا استقبال

2026-06-18
’یو سی سی بی جے پی کا نامکمل ایجنڈا‘
قومی خبریں

ایویان جاتے ہوئے مودی جنیوا میں رکے، سوئٹزرلینڈ کے صدر سے ملاقات

2026-06-17
’یو ٹی میں ایندھن اور ایل پی جی کی مناسب دستیابی‘
قومی خبریں

گجرات سے عمان اور دیگر خلیجی ممالک کو جوڑنے والی توانائی پائپ لائن سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں: حکومت

2026-06-17
این ٹی اے کشمیر میں اپنے امتحانی مرکز کو بند کرنے پر غور کر رہا ہے‘طلبا میں تشویش
قومی خبریں

نیٹ دوبارہ امتحان کے لیے ریاستی حکومتوں کی تیاریوں کا مرکزی داخلہ سکریٹری نے جائزہ لیا

2026-06-17
Next Post
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت

پیرس میں بڑی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملے مودی، ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.