ہفتہ, جون 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے ساتھ طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن جاری کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-19
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پاگیا، عمل درآمدکیلئے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے: ایران

جو سمجھتے ہیں میں ایران پر سخت مؤقف نہیں لے رہا وہ بے وقوف ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن، 17 جون (یو این آئی) امریکہ نے ایران کے ساتھ طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن جاری کر دیا جو 14 نکات پر مشتمل ہے امریکی حکام نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن میڈیا نمائندوں کے سامنے پڑھ کر سنایا جس میں آبنائے ہرمز کی بحالی، ایران پر بعض مالی پابندیوں میں نرمی اور ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مستقبل کے مذاکرات کے بنیادی خدوخال بھی شامل ہیں متن کو امریکہ اور ایران کے عنوان سے جاری دستاویز کہا گیا۔
امریکی حکام نے متن کے بارے میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ معاہدہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے ایران کو پابند کرتا ہے، یہ ایران کو جوہری مواد تلف کرنے کے عمل کا پابند بناتا ہے، یہ ایران کے مثبت اقدامات پر معاشی اور پابندیوں میں نرمی کا فریم ورک ہے۔
مفاہمتی یادداشت جمعہ کو باضابطہ طور پر دستخط کیلیے پیش کی جائے گی جس کے بعد حتمی معاہدے کی شرائط طے کرنے کیلیے 60 روزہ مذاکراتی مدت شروع ہوگی۔ اس کا پہلا نکتہ فوری اور مستقل جنگ بندی ہے۔
متن کے مطابق فریقین تمام محاذوں بشمول لبنان مستقل جنگ بندی پر اتفاق کر چکے ہیں، فریقین نے جنگ یا طاقت کے استعمال سے گریز اور لبنان کی خودمختاری کے احترام کا عہد کیا، امریکا اور ایران ایک دوسرے کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے، دونوں ممالک اندرونی معاملات میں مداخلت سے اجتناب کریں گے۔
فریقین 60 دن کے اندر حتمی معاہدے پر مذاکرات مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، اس مدت میں باہمی رضامندی سے توسیع بھی ممکن ہوگی۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے 30 روز میں امریکہ بحری ناکہ بندی مکمل ختم کر دے گا، امریکی افواج بھی ایران کے اطراف سے ہٹا لی جائیں گی۔
متن کے مطابق ایران 60 دن کیلیے خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے درمیان تجارتی جہازوں کی محفوظ بنائے گا، تہران 60 دن کیلیے آبنائے ہرمز سے بلا معاوضہ آمد و رفت یقینی بنائے گا، ایران بارودی سرنگوں و دیگر رکاوٹیں ہٹانے کے بعد 30 دن میں بحری ٹریفک مکمل بحال کرے گا، امریکا علاقائی شراکت داروں کے ساتھ ایران کی تعمیر نو اور اقتصادی ترقی پر کام کرے گا، تعمیر نو اور اقتصادی ترقی پلان کی مالیت 300 ارب ڈالر ہوگی جبکہ اس کی تفصیلات حتمی معاہدے میں طے کی جائیں گی۔
معاہدے کے تحت ایران پر عائد آئی اے ای اے، یو این اور یکطرفہ امریکی پابندیاں ختم کی جائیں گی، تہران پر عائد تمام پابندیاں متفقہ شیڈول کے مطابق ختم کی جائیں گی، ایران نے دوبارہ یقین دہانی کروائی کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل یا تیار نہیں کرے گا، افزودہ یورینیم ذخائر کے مستقبل کا فیصلہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں باہمی اتفاق سے ہوگا، حتمی معاہدے تک ایران موجودہ جوہری پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔
ایران کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات پر خصوصی مراعات اور مالی سہولت ملے گی
امریکا ایران پر نئی پابندیاں عائد نہیں کرے گا خطے میں مزید فوجی تعیناتی سے گریز کرے گا۔ معاہدے پر دستخط ہوتے ہی ایران کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات پر خصوصی مراعات اور مالی سہولت ملے گی۔ ایران کو خام تیل پیٹرومصنوعات پر خدمات کیلیے بھی خصوصی چھوٹ ملے گی۔
متن کے مطابق امریکا ایران کے منجمد یا محدود مالی اثاثوں کو قابل استعمال بنانے کیلیے اجازت نامے دے گا، امریکا منجمد فنڈز تک رسائی کیلیے ایران کو لائسنس جاری کرے گا، معاہدے پر عملدرآمد اور مستقبل کے حتمی معاہدے کی نگرانی کیلیے مشترکہ نظام قائم ہوگا، ابتدائی اقدامات پر عملدرآمد کے بعد دونوں ملک حتمی معاہدے پر باضابطہ مذاکرات شروع کریں گے، حتمی معاہدے کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابند قرارداد کے ذریعے کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جو سمجھتے ہیں میں ایران پر سخت مؤقف نہیں لے رہا وہ بے وقوف ہیں: ٹرمپ

Next Post

مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پاگیا، عمل درآمدکیلئے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے: ایران

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پاگیا، عمل درآمدکیلئے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے: ایران

2026-06-19
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

جو سمجھتے ہیں میں ایران پر سخت مؤقف نہیں لے رہا وہ بے وقوف ہیں: ٹرمپ

2026-06-19
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ

2026-06-18
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

تیل ایران جنگ سے قبل کی قیمتوں سے بھی سستا ہو جائے گا: ٹرمپ

2026-06-18
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز کو تباہ کر دیا، فوٹیج جاری
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کی سمندری ناکہ بندی ختم کر دی

2026-06-18
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکی انٹیلی جنس کا ایران کے ارادوں پر شکوک کا اظہار، ٹرمپ اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا

2026-06-17
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

تہران کے ساتھ ایم او یو پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

2026-06-17
اسرائیلی فوج نے 21 ہزار فلسطینی بچوں کو معذور کردیا
عالمی خبریں

امریکہ ایران معاہدہ، حماس کا خیرمقدم

2026-06-17
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پاگیا، عمل درآمدکیلئے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے: ایران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.