ہفتہ, جون 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جو سمجھتے ہیں میں ایران پر سخت مؤقف نہیں لے رہا وہ بے وقوف ہیں: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-19
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پاگیا، عمل درآمدکیلئے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے: ایران

امریکہ نے ایران کے ساتھ طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن جاری کردیا

واشنگٹن، 18 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنی پالیسی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جو سمجھتے ہیں کہ میں ایران پر سخت مؤقف نہیں لے رہا وہ حسد کرتے ہیں یا بدنیت ہیں یا بے وقوف ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ چکی ہے اور تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں انہیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں صدر میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے جس کی ویڈیو وائٹ ہاؤس نے جاری کی۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئیں جس میں وہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کررہے ہیں، اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے ہیں۔
امریکہ اور ایران کے مندوبین کی اس ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز ہونا ہے ، اس اہم میٹنگ کیلئے پہلےسوئٹزرلینڈ کا شہر جنیوا چنا گیا تھا۔
2 روز پہلے اچانک اسے تبدیل کرکے برجنسٹاک کا انتخاب کرلیا گیا، برجنسٹاک ہوٹل کمپلیکس پہاڑی علاقے میں واقع انتہائی خوبصورت اور محفوظ سیاحتی مقام ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار نے بات کرتے ہوئے مقام کی تبدیلی کی 5 وجوہات بتائی تھیں.
سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ برجنسٹاک کے چناؤ کی سب سے بڑی وجہ وہاں سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات تھے۔
دوسری اہم وجہ میڈیا کو مینج کرنےمیں سہولت بتائی گئی تھی کیونکہ اس مقام تک عام افراد کی رسائی آسان نہیں ہے اور جنیوا کے مقابلے میں یہاں رازداری برقرار رکھنا، سکیورٹی حکام کے نزدیک کہیں آسان سمجھا جاتا ہے۔
قرعہ فال برجنسٹاک کیلئے اس لیے بھی نکلا تھا کہ سوئٹزرلینڈ نے2024 میں 15 سے 16 جون تک یوکرین میں امن کیلئے مذاکرات کا کامیاب اہتمام کیا تھا۔
یوکرین کی درخواست پرمنعقدہ اس اجلاس میں دنیا بھر سے 160 ممالک اور عالمی اداروں سے وابستہ وفود نے شرکت کی تھی جن میں امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے وفود بھی موجود تھے، برجنسٹاک کا یہ کامیاب تجربہ امریکہ ایران سفارتکاری کیلئے بھی مناسب سمجھا گیا تھا اور سب سے اہم بات یہ تھی کہ ثالثوں نے مشترکہ طور پر اسی مقام کی تجویز پیش کی تھی۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکہ ایران مذاکرات کا یہ مرحلہ برجنسٹاک میں انجام پاسکے گا یا نہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ اگر جمعہ کو برجنسٹاک میں مذاکرات نہ ہوئے تو پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات کی اگلا تاریخ یا مقام کیا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا گارڈنر اور لچفیلڈ کی چوٹ کے معاملے میں محتاط

Next Post

امریکہ نے ایران کے ساتھ طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن جاری کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پاگیا، عمل درآمدکیلئے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے: ایران

2026-06-19
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے ساتھ طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن جاری کردیا

2026-06-19
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ

2026-06-18
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

تیل ایران جنگ سے قبل کی قیمتوں سے بھی سستا ہو جائے گا: ٹرمپ

2026-06-18
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز کو تباہ کر دیا، فوٹیج جاری
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کی سمندری ناکہ بندی ختم کر دی

2026-06-18
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکی انٹیلی جنس کا ایران کے ارادوں پر شکوک کا اظہار، ٹرمپ اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا

2026-06-17
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

تہران کے ساتھ ایم او یو پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

2026-06-17
اسرائیلی فوج نے 21 ہزار فلسطینی بچوں کو معذور کردیا
عالمی خبریں

امریکہ ایران معاہدہ، حماس کا خیرمقدم

2026-06-17
Next Post
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘

امریکہ نے ایران کے ساتھ طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن جاری کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.