بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 

ہنگامی طبی امداد، آکسیجن اور ریسکیو سہولیات کیلئے تعیناتی عمل میں لائی جائیگی

متعلقہ

’کابینہ میں توسیع ۱۵ ؍اگست کے بعد ہو گی ‘

بڈگام میں مبینہ منشیات فروش کی ۴ کروڑ کی جائیداد ضبط

ایجنسیز

سرینگر؍۱۷جون

             مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے آئندہ شری امرناتھ یاترا کے دوران بالتل روٹ پر یاتریوں کی ہنگامی امداد اور بچاؤ کے لیے اپنی خصوصی ماؤنٹین ریسکیو ٹیم(ایم آر ٹی) تیار کر لی ہے۔

            ۳۰؍ اہلکاروں پر مشتمل اس خصوصی ٹیم کو آکسیجن سلنڈرز، پورٹیبل اسٹریچرز، رسیاں، بلندی پر ہونے والی بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات، پینے کا پانی اور دیگر ضروری طبی و امدادی سامان سے لیس کیا گیا ہے۔

            سی آر پی ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور یاترا کے نوڈل افسر سدھیر کمار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ ٹیمیں بالتل روٹ پر اہم مقامات پر تعینات کی جائیں گی اور ان یاتریوں کی مدد کریں گی جنہیں تھکاوٹ، چوٹ یا دیگر طبی مسائل کی وجہ سے فوری امداد کی ضرورت پیش آئے گی۔

            کمار نے کہا کہ یہ ٹیمیں بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امدادی اور ریسکیو ایجنسیوں کی بھی مدد کریں گی، خاص طور پر اگر راستے میں لینڈ سلائیڈنگ یا اچانک سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو جائے۔

            سدھیر کمار، جو تیسری مرتبہ امرناتھ یاترا کے انتظامات سے وابستہ ہیں، نے کہا کہ گزشتہ سال سے سی آر پی ایف کی ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں بالتل روٹ پر مستقل طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور یاتریوں سمیت یاترا کے انتظامات میں مصروف افراد کو آکسیجن اور دیگر ضروری امدادی سہولیات فراہم کرتی رہی ہیں۔

            ایک سینئر افسر کے مطابق سی آر پی ایف کی یہ خصوصی ٹیمیں جمعرات کو سرینگر سے باضابطہ طور پر روانہ کی جائیں گی تاکہ انہیں یاترا روٹ پر تعینات کیا جا سکے۔

            واضح رہے کہ۳۸۸۰میٹر کی بلندی پر واقع مقدس امرناتھ غار کی۵۷ روزہ سالانہ یاترا۳؍ جولائی سے شروع ہوگی۔

            یاتری روایتی۴۸ کلومیٹر طویل ننون،پہلگام راستے اور گاندربل ضلع کے نسبتاً مختصر لیکن دشوار گزار۱۴ کلومیٹر طویل بالتل راستے کے ذریعے مقدس غار تک پہنچتے ہیں۔یاترا کی سیکورٹی کے لیے اس سال جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ مرکزی مسلح پولیس فورسز کی۶۷۰کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔

            گزشتہ سال سالانہ یاترا کے دوران۵۸۱ سی اے پی ایف کمپنیاں تعینات کی گئی تھیں، تاہم حکام کے مطابق۲۰۲۵ کے پہلگام حملے کے بعد موجودہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اس سال فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

            واضح رہے کہ سی اے پی ایف کی ہر کمپنی میں عموماً۷۲  سے۷۵؍اہلکار شامل ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل

Next Post

’بھارت کو ’سلامتی کا مضبوط قلعہ‘بنا دیا گیاہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

’کابینہ میں توسیع ۱۵ ؍اگست کے بعد ہو گی ‘

2026-08-11
سرینگر میں ۵ء۶۰کروڑ   روپے مالیت کی۸غیر   منقولہ جائیدادیں ضبط
اہم ترین

بڈگام میں مبینہ منشیات فروش کی ۴ کروڑ کی جائیداد ضبط

2026-08-11
’یومِ آزادی کی تقریبات‘سخت سکیورٹی اور نگرانی یقینی بنا یا جائے‘
اہم ترین

’یومِ آزادی کی تقریبات‘سخت سکیورٹی اور نگرانی یقینی بنا یا جائے‘

2026-08-11
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

پاک زیر قبضہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی

2026-08-11
’لوگ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں‘سری نگر پولیس کی عوام سے اپیل
اہم ترین

پارلیمانی پینل کی جموں و کشمیر کے سیاحتی مقامات پر مربوط سکیورٹی کا مطالبہ

2026-08-11
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

سوشل میڈیا پر مبینہ بنیاد پرست  تشہیر کے الزام میںدو افراد کو گرفتار

2026-08-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

بانڈی پورہ میں ۱۲ سالہ بچی سے  مبینہ جنسی زیادتی، دو افراد گرفتار

2026-08-11
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

اونتی پورہ میں بُلٹ پروف گاڑی کا  ٹائر پھٹنے سےتین پولیس اہلکار زخمی

2026-08-11
Next Post
’بھارت کو ’سلامتی کا مضبوط قلعہ‘بنا دیا گیاہے‘

’بھارت کو ’سلامتی کا مضبوط قلعہ‘بنا دیا گیاہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.