منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر لکھے پراسرار نمبر ’8647‘ نے امریکی پولیس اور نیشنل گارڈ کی دوڑیں لگوا دیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-13
in عالمی خبریں
A A
’ہم روس کے سیاحتی ٹور کا منصوبہ نہیں بنا رہے‘وائٹ ہاؤس کا ماسکو کی پابندیوں کا تمسخر

Washington

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

واشنگٹن، 12 جون (یو این آئی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل مال کے علاقے میں گھاس پر ’8647‘ نمبر ظاہر ہونے کے بعد پولیس اور نیشنل گارڈ کی دوڑیں لگ گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نمبر کو امریکہ میں قتل کی دھمکی تصور کیا جاتا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلے بھی متعدد بار قاتلانہ حملوں کا سامنا رہا ہے جس کے باعث سیکیورٹی اداروں نے فوری ردِعمل دیا۔ امریکی حکام کے مطابق ’8647‘ کو بعض حلقے سیاسی احتجاج کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاہم اس کی ایک تشریح یہ بھی کی جاتی ہے کہ ’86‘ کسی چیز یا شخص کو ختم کرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جبکہ ’47‘ ٹرمپ کے بطور 47 ویں صدر امریکہ کی طرف اشارہ سمجھا جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر امریکی محکمۂ انصاف پہلے بھی اس نمبر کو صدر کے خلاف خطرہ قرار دے چکا ہے۔
محکمۂ داخلہ کے ترجمان نے اسے بیمار ذہنیت پر مبنی انتشار پھیلانے کی سوچ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے خلاف کسی بھی خطرے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور امریکی پارک پولیس اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واقعے کے بعد گھاس کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی پر بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نمبر ’8647‘ لکھی ہوئی ایک تصویر شیئر کر کے صدر کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے یہ پوسٹ ہٹا دی تھی اور کہا تھا کہ مجھے اس نمبر کے معنی کا علم نہیں تھا۔
جیمز کومی اب اس مقدمے کا دفاع کر رہے ہیں اور اسے اظہارِ رائے کا معاملہ قرار دیتے ہیں۔ حالیہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیشنل مال میں امریکا کی آزادی کی ڈھائی سو سالہ تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں، 25 جون سے 16 روزہ ’گریٹ امریکن اسٹیٹ فیئر‘ بھی شروع ہونے والا ہے۔ مزید یہ کہ اتوار کو جو ٹرمپ کی سالگرہ بھی ہے، علاقے میں ’الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ‘ کا ایک بڑا مقابلہ منعقد ہونے کی توقع ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں عوام کی آمد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ٹرمپ کو متعدد سیکیورٹی خطرات کا سامنا رہا تھا جن میں انتخابی مہم کے دوران پنسلوانیا اور فلوریڈا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات شامل ہیں جنہیں بعد میں سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خوراک، ایندھن اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے سے خردہ مہنگائی 3.93 فیصد پر پہنچ گئی

Next Post

وِکست بھارت کے سفر میں نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے دہلی: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف
عالمی خبریں

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

2026-09-15
وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ
عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

2026-09-15
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا

2026-09-15
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، کئی زخمی

2026-09-15
عالمی خبریں

ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق

2026-09-15
عالمی خبریں

غزہ پر فلم کے معاملے میں اسرائیلی وزیر کی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کرنے کی دھمکی

2026-09-15
عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو ‘ختم کرنے’ کی دھمکی

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا

وِکست بھارت کے سفر میں نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے دہلی: ریکھا گپتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.