بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی جیلوں میں تشدد کیلئے کتے بھی استعمال کیے گئے: فلسطینی قیدیوں کا انکشافات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-11
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل اور فلسطینیوں میں سیاسی مذاکرات کرائے جانا ضروری ہیں: بین الاقوامی ریڈ کراس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

غزہ، 10 جون (یو این آئی) الجزیرہ کی نئی تحقیقاتی دستاویزی فلم ’باڈیز آف ایویڈینس: اسرائیل ڈارکسٹ ویپن‘ میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنسی تشدد، ریپ اور بدسلوکی کے سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔
فلم میں متعدد سابق فلسطینی قیدیوں کی گواہیاں شامل ہیں جنہوں نے اسرائیلی حراستی مراکز میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات بیان کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک سابق قیدی محمد زکی البکری نے بتایا ہے کہ اپریل 2024ء میں دورانِ حراست مجھے اور دیگر قیدیوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کی قید میں فلسطینیوں پر دن رات بدترین تشدد ہوتا ہے، ڈائریکٹر الشفا اسپتال
ان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اور ہتھکڑیاں لگا کر رکھا گیا جبکہ ان کے ساتھ جنسی تشدد بھی کیا گیا، بعض مواقع پر کتوں کو بھی قیدیوں کو خوفزدہ کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ دستاویزی فلم میں ایک اور فلسطینی قیدی جنہیں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر جاب کے نام سے ظاہر کیا گیا ہے، انہوں نے بھی اسی نوعیت کے انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ دورانِ حراست جسمانی اور جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس عمل کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی ایک تحقیق جو مارچ 2025ء میں شائع ہوئی، اس میں اکتوبر 2023ء کے بعد فلسطینیوں کے خلاف جنسی اور صنفی بنیادوں پر تشدد کے شواہد کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسی طرح متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق رپورٹس جاری کی ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے فرانسیکا البانیز کے مطابق جنسی تشدد کا مقصد صرف جسمانی اذیت دینا نہیں بلکہ متاثرہ افراد کی ذہنی اور نفسیاتی تباہی بھی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل ان الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے اور متعدد مواقع پر اپنے فوجیوں کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں اور بین الاقوامی قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان الزامات کی آزاد اور شفاف تحقیقات ضروری ہیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں ان انکشافات کی بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلانات پر اسرائیل میں نیتن یاہو کے اثر و رسوخ پر نئی بحث چھڑ گئی

Next Post

مودی کی قیادت میں ملک نے ترقی، گڈ گورننس اور خدمت کی نئی جہات قائم کیں : ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف
عالمی خبریں

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

2026-09-15
وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ
عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

2026-09-15
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا

2026-09-15
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، کئی زخمی

2026-09-15
عالمی خبریں

ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق

2026-09-15
عالمی خبریں

غزہ پر فلم کے معاملے میں اسرائیلی وزیر کی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کرنے کی دھمکی

2026-09-15
عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو ‘ختم کرنے’ کی دھمکی

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا

مودی کی قیادت میں ملک نے ترقی، گڈ گورننس اور خدمت کی نئی جہات قائم کیں : ریکھا گپتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.