منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی فتح، افغانستان کو اننگز اور 300 رنز سے عبرت ناک شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-09
in کھیل
A A
ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی فتح، افغانستان کو اننگز اور 300 رنز سے عبرت ناک شکست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

ہندوستان نے افغانستان کو اننگز اور 300 رنز سے شکست دے دی
ملاں پور، 8 جون(یواین آئی )ہندوستانی اسپنرز مانو ستھار، واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادو کی جادوئی بالنگ کی بدولت ہندوستان نے واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے ہی دن پیر کے روز فالو آن کا شکار افغان ٹیم کو دوسری اننگز میں محض 112 رنز پر ڈھیر کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح (اننگ اور 300 رن) اپنے نام کر لی ہے۔ ڈیبیو میچ میں تباہ کن بالنگ کرنے والے نوجوان اسپنر مانو ستھار کو ان کی شاندار کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن مجموعی طور پر 14 وکٹیں گریں، جہاں چائے کے وقفے کے بعد افغان ٹیم ہندوستانی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور آخری 4 وکٹیں صرف 14 رنز کے اضافے پر گر گئیں۔ افغانستان کے بلے باز شرف الدین اشرف انجری کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ اتر سکے۔چائے کے وقفے تک افغانستان نے 98 رنز پر اپنے 5 ٹاپ آرڈر بلے باز گنوا دیے تھے۔ وقفے کے بعد کھیل شروع ہوتے ہی ہندوستانی با لرز افغان لوئر آرڈر پر ٹوٹ پڑے۔ 32ویں اوور میں ڈیبیو کرنے والے مانو ستھار نے افسر زازئی (8 رنز) کو آؤٹ کر کے بھارت کو چٹھی کامیابی دلائی۔ عظمت اللہ عمرزئی (4 رنز) کو واشنگٹن سندر نے پویلین کی راہ دکھائی۔36ویں اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند پر کلدیپ یادو نے ننگیالیہ خروٹی (6) اور محمد سلیم (0) کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کر کے 112 رنز پر افغان اننگز کا کام تمام کر دیا۔افغانستان کی جانب سے دوسری اننگز میں صدیق اللہ اٹل 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہندوستان کی طرف سے واشنگٹن سندر نے 4، کلدیپ یادو نے 3، جبکہ مانو ستھار اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یہ ٹیسٹ میچ راجستھان سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے نوجوان اسپنر مانو ستھار کے خوابوں کے ڈیبیوکے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں ان کے 6 وکٹوں کے تباہ کن اسپیل کی بدولت ہی ہندوستان نے افغانستان کو محض 152 رنز پر سمیٹ کر 412 رنز کی پہاڑ جیسی برتری حاصل کی تھی اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا! پوائنٹس ٹیبل پر تنزلی، آسٹریلیا کا راج برقرار

Next Post

سعودی عرب میں ہائی الرٹ، شہریوں کے لیے ہنگامی انتباہ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
بے دخل کرنے کے اسرائیلی بیانات ناقابل قبول ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:سعودی عرب

سعودی عرب میں ہائی الرٹ، شہریوں کے لیے ہنگامی انتباہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.