ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

فٹ بال کے جادوگروں کا آخری جادو: کیا نیمار، رونالڈو،میسی اور صلاح اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنا پائیں گے؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-06
in کھیل
A A
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ کو 140 رن پر سمیٹنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 61 پر گنوائے چھ وکٹ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

نئی دہلی ،5 جون (یواین آئی )فیفا ورلڈ کپ 2026 جہاں دنیا کی بہترین ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ کا میدان بنے گا وہیں یہ عظیم فٹبالرز کے لیے عالمی اسٹیج پر آخری حاضری بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، نیمار، لوکا موڈرچ، محمد صلاح اور دیگر تجربہ کار ستارے ممکنہ طور پر اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شائقین کی نظریں نہ صرف ٹورنامنٹ بلکہ ان لیجنڈری کھلاڑیوں کی آخری عالمی مہم پر بھی مرکوز ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو، پرتگال :41 سالہ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنے ریکارڈ چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ رونالڈو نے رواں سیزن میں النصر کے لیے 37 میچز میں 30 گول اسکور کیے جبکہ پرتگال کے لیے ان کے مجموعی گولز کی تعداد 143 تک پہنچ چکی ہے۔ وہ اس ایونٹ میں 150 انٹرنیشنل گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔ رونالڈو کے شاندار کیریئر کے باجود وہ آج تک ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔
لیونل میسی، ارجنٹینا :38 سالہ لیونل میسی بھی اپنے ریکارڈ چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔
ارجنٹینا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے اور سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی میسی کو ٹورنامنٹ سے قبل انجری مسائل کا سامنا رہا ہے، جس کے باعث ان کی مکمل فٹنس پر سوالات موجود ہیں۔ تاہم آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی اب بھی ارجنٹینا کی سب سے بڑی امید سمجھے جاتے ہیں۔
لوکا موڈرچ، کروشیا :40 سالہ کروشین کپتان لوکا موڈرچ اپنے پانچویں ورلڈ کپ میں میدان میں اتریں گے، جو ان کا آخری عالمی کپ بھی ہو سکتا ہے۔
موڈرچ نے 2018 میں کروشیا کو ورلڈ کپ فائنل تک پہنچانے اور 2022 میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
نیمار جونیئر، برازیل :برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی نیمار 34 برس کی عمر میں ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں۔ ڈھائی سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے نیمار کو ماضی میں متعدد انجریز کا سامنا رہا ہے۔ اگرچہ وہ رونالڈو اور میسی سے کم عمر ہیں تاہم 2030 کے ورلڈ کپ تک ان کی عمر 38 برس ہو جائے گی اور ان کے کیریئر میں انجریز کو دیکھتے ہوئے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمیں دشمنوں کی کیا….

Next Post

انگلینڈ کو 140 رن پر سمیٹنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 61 پر گنوائے چھ وکٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انگلینڈ کو 140 رن پر سمیٹنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 61 پر گنوائے چھ وکٹ

2026-06-06
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

انگلینڈ کو 140 رن پر سمیٹنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 61 پر گنوائے چھ وکٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.