منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-02
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن، یکم جون (یو این آئی) امریکی کانگریس میں ایک نئی تجویز پر پیش رفت جاری ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ گہرا اور مستقل بنا سکتی ہے۔
ناقدین کے مطابق اگر یہ تجویز قانون بن گئی تو دونوں ممالک کے فوجی اور دفاعی ادارے ایک دوسرے سے اس حد تک جڑ جائیں گے کہ مستقبل میں اس تعلق کو محدود کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔ امریکی کانگریس کے سالانہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (NDAA) 2027ء میں شامل سیکشن 224 کے تحت امریکہ اسرائیل دفاعی ٹیکنالوجی تعاون اقدام متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جدید فوجی ٹیکنالوجی، تحقیق، دفاعی پیداوار اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔
اس تجویز کے تحت امریکی وزیرِ دفاع ایک خصوصی عہدیدار مقرر کریں گے جو امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دفاعی تعاون کی نگرانی کرے گا، اس تعاون میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، کوانٹم مشین لرننگ، خودکار جنگی نظام (Autonomous Systems)، سائبر دفاع اور الیکٹرانک وار فیئر، میزائل دفاعی نظام، ڈرونز اور انسدادِ ڈرون ٹیکنالوجی، زیرِ زمین سرنگوں اور خطرات کا مقابلہ، بائیو ٹیکنالوجی اور دفاعی طبی نظام، فوجی ڈیٹا شیئرنگ اور نیٹ ورک انٹیگریشن کے شعبے شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعاون صرف اسلحے کی فراہمی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مشترکہ تحقیق، تیاری اور دفاعی ڈھانچے کی سطح تک پہنچ جائے گا۔ یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ میں اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر شدید بحث جاری ہے، خصوصاً غزہ میں جاری جنگ اور فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کے تناظر میں۔ بعض امریکی سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا مؤقف ہے کہ یہ قانون اسرائیل کی حمایت کو ایک سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ امریکی قومی سلامتی کے مستقل ڈھانچے کا حصہ بنا دے گا۔
ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے اعلان کیا ہے کہ اس شق کو بل سے نکالنے کی کوشش کروں گا، جبکہ سابق رکنِ کانگریس مارجوری ٹیلر نے اسے غیر ملکی حکومت کے اثر و رسوخ کی مثال قرار دیا ہے۔
دوسری جانب معروف امریکی مبصر ٹکر کارلسن سمیت متعدد قدامت پسند شخصیات بھی اسرائیل کے لیے امریکی پالیسیوں پر تنقید کر رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر مشترکہ تحقیق سے جدید نگرانی، مصنوعی ذہانت اور ہدف سازی کے نظام مزید مؤثر ہو گئے تو ان کا استعمال غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں بھی ہو سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے امریکہ کا اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا اختیار بھی کم ہو سکتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے دفاعی نظام ایک دوسرے پر زیادہ انحصار کرنے لگیں گے۔ فی الحال یہ تجویز ابتدائی مرحلے میں ہے اور قانون بننے سے قبل کانگریس میں مزید بحث اور ترامیم سے گزرے گی، تاہم اس کی شمولیت نے واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن میں بعض حلقے امریکا اور اسرائیل کے دفاعی تعلقات کو ایک نئی اور زیادہ گہری سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، جس کے اثرات ناصرف فلسطین بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

Next Post

صدرجمہوریہ کی منظوری ملنے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کو ملے پانچ نئے جج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

صدرجمہوریہ کی منظوری ملنے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کو ملے پانچ نئے جج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.