منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیل کے طویل المدتی منصوبے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-31
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کا غزہ شہر پر۴۰فیصد قبضے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

غزہ، 30 مئی (یو این آئی) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے اعلانات نے ایک بار پھر یہ سوال پیدا کر دیا ہے کہ آیا اسرائیل کا مقصد صرف سیکیورٹی کارروائیاں ہیں یا وہ غزہ پر مستقل قبضے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2025ء میں امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت اسرائیلی افواج کو غزہ کے 58 فیصد حصے پر عارضی کنٹرول رکھتے ہوئے مرحلہ وار انخلاء کرنا تھا، تاہم اب تک ایسا نہیں ہوا۔ اس کے برعکس حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے ناصرف غزہ میں اپنی فوجی موجودگی مضبوط کی بلکہ مزید تقریباً 11 فیصد علاقے پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا اپنی فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں متعدد فوجی چوکیاں، زمینی رکاوٹیں اور نئی انفرااسٹرکچر تنصیبات بھی قائم کی گئی ہیں۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل اس وقت غزہ کے تقریباً 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے اور اس تناسب کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان کے بیان نے یہ خدشات بڑھا دیے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں مستقل جغرافیائی تبدیلیاں لانا چاہتا ہے، جسے بین الاقوامی ماہرین ممکنہ الحاق (Annexation) قرار دے رہے ہیں۔
بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟
بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق کسی علاقے پر طاقت کے ذریعے مستقل قبضہ یا الحاق بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل پورے غزہ پر مستقل اور مؤثر کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے غیر قانونی الحاق تصور کیا جا سکتا ہے، جو اقوامِ متحدہ کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے۔
غزہ کی آبادی کا مستقبل کیا ہو گا؟
اقوامِ متحدہ اور متعدد امدادی ادارے پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ محدود ہوتے علاقے اور مسلسل تباہی کے باعث غزہ کے لاکھوں باشندوں کے لیے زندگی مزید مشکل ہوتی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع نے حالیہ بیان میں غزہ سے رضاکارانہ ہجرت (Voluntary Emigration) کا ذکر کیا ہے، جسے ناقدین فلسطینی آبادی کی جبری بے دخلی یا نسلی صفائی کے مترادف قرار دیتے ہیں۔
عالمی توجہ کا رخ بدل گیا؟
اسرائیلی فوج نے ابتک غزہ کے 77 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ کی صورتِ حال پر عالمی توجہ اب پہلے جیسی نہیں رہی، کیونکہ حالیہ عرصے میں مشرقِ وسطیٰ کے دیگر تنازعات نے بین الاقوامی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ اسی وجہ سے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور زمینی توسیع کے حوالے سے عالمی ردِعمل نسبتاً محدود دکھائی دیتا ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل خبردار کر رہی ہیں کہ غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مسلسل زمینی توسیع، فوجی تنصیبات کے قیام اور آبادی کی منتقلی سے متعلق بیانات کے بعد سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ آیا غزہ مستقبل میں ایک خود مختار فلسطینی علاقے کی حیثیت برقرار رکھ پائے گا یا خطے کا جغرافیہ مستقل طور پر تبدیل ہونے جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ دور میں آئیس نے 5 لاکھ افراد گرفتار کیے: وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ کا دعویٰ

Next Post

امریکی خفیہ ایجنسی کا سینئر ترین عہدیدار گرفتار، گھر سے 40 ملین ڈالرز کے سونے کے بسکٹ برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکی خفیہ ایجنسی کا سینئر ترین عہدیدار گرفتار، گھر سے 40 ملین ڈالرز کے سونے کے بسکٹ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.