منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مناسک حج شروع ‘۱۷لاکھ سے زائد عازمین منیٰ میں خیمہ زن‘وقوف عرفہ آج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مناسک حج شروع ‘۱۷لاکھ سے زائد عازمین منیٰ میں خیمہ زن‘وقوف عرفہ آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

عازمین نے نماز، دعا اور تلاوتِ قرآنِ پاک میں وقت گزار‘شدید گرمی کے باوجود عازمینِ کا غیر معمولی صبر اور استقامت کا مظاہرہ

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر؍۲۵مئی

حج کا مقدس اور روحانی سفر(مناسک حج) آج اس وقت باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا جب۱۷ لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید ’’یوم الترویہ‘‘ کے موقع پر منیٰ پہنچ گئے۔ ’’لبیک اللہم لبیک‘‘ کی روح پرور صداؤں کے ساتھ سفید احرام میں ملبوس لاکھوں عازمین فجر کی نماز، طوافِ کعبہ اور دیگر عبادات کے بعد مکمل عاجزی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سپردگی کے جذبے کے ساتھ منیٰ کی جانب روانہ ہوئے۔

دوپہر تک تقریباً تمام حجاج خیموں کے شہر منیٰ پہنچ چکے تھے، جہاں انہوں نے نماز، دعا اور تلاوتِ قرآنِ پاک میں وقت گزارا۔

شدید گرمی کے باوجود عازمینِ حج نے غیر معمولی صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ہزاروں افراد سفید اور سیاہ چھتریاں اٹھائے دھوپ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ ہاتھوں سے چلنے والے پنکھوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ رضاکاروں کی جانب سے پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں تاکہ حجاج کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھا جا سکے، جبکہ بڑے کولنگ فینز کے ذریعے باریک پانی کا چھڑکاؤ کرکے راستوں اور خیموں میں ٹھنڈک کا انتظام کیا گیا۔

اس سال تقریباً ایک لاکھ ۷۵ ہزار ہندوستانی عازمین حج ادا کر رہے ہیں، جن میں چار ہزار سے زائد کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔ حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ عازمین کی سہولت اور حفاظت کے لیے بڑی تعداد میں طبی عملہ، رہنما اور معاون اسٹاف تعینات کیا گیا ہے تاکہ انہیں طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔

منیٰ کو اسلامی تعلیمات اور احادیث میں حج کے ایک اہم مرحلے کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

زیادہ تر عازمین نے مسجد الحرام سے منیٰ تک تقریباً چھ کلومیٹر کا فاصلہ مخصوص سایہ دار پیدل راستوں کے ذریعے طے کیا، جبکہ بزرگوں اور بچوں کو بسوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ حجاج نے منیٰ میں اپنے مخصوص خیموں تک پہنچنے کے لیے ’’المشاعر المقدسہ میٹرو لائن‘‘ کا بھی استعمال کیا۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں عازمین نے احرام باندھنے کے بعد اپنی قیام گاہوں سے براہِ راست منیٰ کا رخ کیا۔ حجاج آج کا دن اپنے خیموں میں عبادت، دعا اور اللہ تعالیٰ کے حضور مکمل اطاعت و بندگی کے اظہار میں گزاریں گے۔

حج پاسپورٹ فورسز کے کمانڈر صالح بن سعد المربع نے کہا کہ ایران تنازع سے متعلق نازک جنگ بندی اور خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود دنیا بھر سے عازمین کی سعودی عرب آمد مسلسل جاری رہی اور تمام انتظامات کو مؤثر انداز میں انجام دیا جا رہا ہے۔

عازمینِ حج کی نقل و حرکت اور ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مربوط منصوبہ بندی سے مدد لی جاتی ہے، جس کی وجہ سے مشاعرِ مقدسہ دنیا میں بڑے اجتماعات کے بہترین انتظام کی مثال سمجھے جاتے ہیں۔

مکہ مکرمہ سےعازمینِ حج کو منیٰ منتقل کرنے کے لیے مشاعرِ مقدسہ ٹرین اور بسوں کا استعمال کیا گیا جبکہ محدود تعداد میں ایسے عازمینِ حج بھی پیدل منیٰ پہنچے جن کی رہائش وادیِ منیٰ کے قریب واقع تھی۔

وزارتِ حج کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں عازمین کی نقل و حمل کو منظم رکھنے کے لیے تمام حج مشنز کو شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد ازدحام کو کنٹرول اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے وادی منیٰ، مکہ مکرمہ اور میدان مزدلفہ کے درمیان واقع ہے جبکہ مسجد الحرام سے شمال، مشرق کی جانب سات کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں گرمی کی شدید لہر‘درجۂ حرارت۴۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ  درج

Next Post

گلمرگ گنڈولا بچاؤ آپریشن مکمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
گلمرگ گنڈولا بچاؤ آپریشن مکمل

گلمرگ گنڈولا بچاؤ آپریشن مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.