جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جنوبی کوریا کے ساتھ خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری اور ہوگی مضبوط: راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-21
in قومی خبریں
A A
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور جنوبی کوریا نے علاقائی امن، استحکام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے ساتھ خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو اور مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دو ممالک کے سفر کے دوسرے مرحلے میں منگل کوجنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کے ساتھ ان کی میٹنگ انتہائی کامیاب رہی اور اس دوران دونوں ممالک نے دفاع، سائبر تعاون اور دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ میٹنگ کے بعد مسٹر سنگھ نے بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ”سیول میں میرے جنوبی کوریائی ہم منصب آہن گیو بیک کے ساتھ بہترین میٹنگ ہوئی۔ ہم نے علاقائی امن، استحکام اور تکنیکی تعاون کے تئیں مشترکہ عزم کے ساتھ ہندوستان–جمہوریہ کوریا دفاع، دفاعی صنعت اور اسٹریٹجک تعاون کو اور گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔“
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی کامیاب میٹنگ رہی، کیونکہ ہندوستان اور کوریا نے دفاعی سائبر تعاون کو فروغ دینے، ہندوستان کے نیشنل ڈیفنس کالج اور جمہوریہ کوریا کی کوریا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے درمیان نیز اقوام متحدہ کے امن مشن کے تعاون سے متعلق معاہدوں کا تبادلہ کیا، جس سے ہماری شراکت داری اور زیادہ مضبوط اور کثیر جہتی بنی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو اور مضبوط کرنے کی سمت میں آگے بڑھنے کی امید ہے۔
مسٹر سنگھ نے کوریا میں بہادر سپاہیوں کی سمادھی پر گلہائے عقیدت بھی نذر کیئے۔ انہوں نے کہا، ”کوریا کی قومی سمادھی پرگہائے عقیدت نذر کیئے اور ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اپنے ملک کی خدمت میں عظیم ترین قربانی دی۔ ان کا حوصلہ، لگن اور حب الوطنی کا جذبہ ہمیشہ مشعلِ راہ بنا رہے گا۔ ہندوستان، جمہوریہ کوریا کے بہادروں کی وراثت کا احترام کرنے میں اس کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔“
اس سے پہلے سیول پہنچنے پر مسٹر سنگھ نے کہا تھا کہ ان کے سفر کا مقصد ہندوستان–کوریا دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو اور مضبوط کرنا ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہر نوجوان میں ہے صلاحیت، ضرورت صحیح موقع فراہم کرنے کی: ریکھا گپتا

Next Post

انتظامی فیصلے میں تاخیر لوگوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنے کے مترادف: مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

انتظامی فیصلے میں تاخیر لوگوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنے کے مترادف: مرمو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.