جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنگلاتی حقوق قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات  محض چشم پوشی:سجاد لون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

سرینگر؍۲۰ مئی

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

            پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے بدھ کے روز کہا کہ جموں میں انہدامی کارروائی کے دوران فاریسٹ رائٹس ایکٹ (ایف آر اے) کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے دیا گیا حکم محض ’’چشم پوشی‘‘ ہے۔

            لون نے کہا کہ یہ تحقیقات اسی صورت میں معنی رکھتی ہیں جب متاثرہ افراد کے فاریسٹ رائٹس ایکٹ کے تحت دعوے زیر التوا ہوں۔

            ہندواڑہ کے ممبراسمبلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کی جانب سے جموں میں انہدامی کارروائی کے دوران فاریسٹ رائٹس ایکٹ کی کسی بھی خلاف ورزی کی تحقیقات اور رپورٹ طلب کرنے کا اقدام محض ایک چشم پوشی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر میں شہری ہلاکتوں پر عوامی غصے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے ہزاروں مجسٹریل تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔‘‘

            لون نے کہا کہ حکومت کو یہ معلوم کرنے میں۱۰ منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگتا کہ آیا ایف آر اے کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا، ’’ایسی بات کیلئے سات دن کیوں درکار ہیں جس کا تعین۱۰ منٹ میں ہو سکتا تھا؟ میری سمجھ کے مطابق اگر ان افراد کے انفرادی یا اجتماعی حقوق سے متعلق دعوے زیر التوا ہوں تو مکانات کا انہدام ایف آر اے کی خلاف ورزی شمار ہوگا۔‘‘

            فاریسٹ رائٹس ایکٹ کی دفعہ۴ کی ذیلی دفعہ(۵)کا حوالہ دیتے ہوئے لون نے کہا کہ اگر درج فہرست قبائل یا دیگر روایتی جنگلاتی باشندے جنگلاتی زمین پر رہائش پذیر ہیں یا کھیتی باڑی کر رہے ہیں تو حکومت انہیں بے دخل نہیں کر سکتی اور نہ ہی ان کے مکانات منہدم کر سکتی ہے جب تک کہ حقوق کی شناخت اور تصدیق کا عمل مکمل نہ ہو جائے اور ایف آر اے کے دعوے قانونی عمل کے تحت مکمل طور پر مسترد نہ کر دیے جائیں۔

            لون نے مزید کہا، ’’یہ ایک اور انکار اور ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش ہے۔ حیران نہ ہوں اگر اسمبلی میں حکومت خود ہی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے پر اپنی پیٹھ تھپتھپائے اور انہدامی کارروائی کا دفاع بھی کرے۔ اس حکومت کے حوالے سے اب مجھے کسی چیز پر حیرت نہیں ہوتی۔‘‘

            واضح رہے کہ پولیس اور محکمہ جنگلات نے منگل کے روز جموں شہر کے مضافاتی علاقے میں تجاوزات مخالف مہم چلاتے ہوئے زیریں شوالک رینج کے رایکہ بندی جنگلاتی علاقے میں تقریباً۶۰کنال قیمتی جنگلاتی اراضی واگزار کرانے کیلئے۲۰سے۳۰ ڈھانچوں کو منہدم کیا تھا۔

            متاثرہ خاندانوں نے اس کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے ’’غیر منصفانہ‘‘ قرار دیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ انہدامی مہم بغیر کسی پیشگی نوٹس کے چلائی گئی۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا مرکز پر جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ نہ دینے کا الزام

Next Post

عوام نے این سی حکومت پر اعتماد کھو دیا: اشول کول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
عوام نے این سی حکومت پر اعتماد کھو دیا: اشول کول

عوام نے این سی حکومت پر اعتماد کھو دیا: اشول کول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.