ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سال بھر کی محنت ہی میدان میں رنگ لاتی ہے”: میچ جیتنے کے بعد بھونیشور کمار کا بیان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-19
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

دھرم شالہ،18 مئی (یواین آئی )پنجاب کنگز کے خلاف پاور پلے میں دونوں اوپنرز کو آؤٹ کر کے میچ کا نقشہ بدلنے والے رائل چیلنجرز بنگلورو کے تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار نے اپنی حالیہ فارم اور ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔بھونی نے اپنی بہترین بالنگ کے پیچھے چھپی محنت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا”یارکرز کی مشق کے حوالے سے میرا ماننا ہے کہ یہ صرف میچ سے پہلے کی تیاری کا نتیجہ نہیں ہوتا۔ پورے سال میں جو کام کرتا ہوں اور جو محنت کرتا ہوں، وہی اصل فرق پیدا کرتی ہے۔ جب آپ دنیا کے بہترین بلے بازوں کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے اپنے منصوبے پر صحیح طرح سے عمل کرتے ہیں، تو اس سے خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔”
جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ بالنگ کے تجربے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیزل ووڈ کا تجربہ اور مہارت ٹیم کے لیے بہت مفید ہے۔ بھونی کے مطابق وہ دونوں ایک دوسرے کے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوان باؤلر رسخ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ زیادہ سرخیوں میں نہیں رہتے لیکن مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے لیگ مرحلے کے آخری ایام میں راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان منگل کو ہونے والا مقابلہ پلے آف کی راہ ہموار کرنے کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں فتح دونوں ٹیموں کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کی کلید ثابت ہوگی۔
جے پور کی پچ اپنی سست روی کے لیے جانی جاتی ہے جہاں بلے بازوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ مڈل اوورز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی توقع ہے، جس کا فائدہ اٹھانا راجستھان کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہوگا۔
سیٹ ہونے کے بعد یہاں بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے، تاہم روشنی میں پچ سست ہونے کی صورت میں ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔راجستھان رائلزیشسوی جیسوال، ویبھو سوریہ ونشی، دھرو جریل اور کپتان ریان پراگ بیٹنگ کی بنیاد ہیں۔ بولنگ میں جوفرا آرچر قیادت کر رہے ہیں۔ لکھنؤ سےجوش انگلس اور مچل مارش سے اوپننگ کی توقع ہے۔ نکولس پورن (نمبر 3)، کپتان رشبھ پنت اور ایڈن مارکرم مڈل آرڈر کو استحکام دیں گے۔
لکھنؤ کے کپتان رشبھ پنت کو ٹورنامنٹ میں اپنی فارم اور کپتانی پر تنقید کا سامنا رہا ہے، اب ٹیم کو ان سے ایک بڑی اننگز کی امید ہے۔ پورن 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ راجستھان کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر مضبوط ہے، جبکہ لکھنؤ اپنی متوازن ٹیم کے ساتھ واپسی کی کوشش کرے گی۔ٹورنامنٹ کے اس نازک موڑ پر جیت نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر کرے گی بلکہ ٹیم کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جے پور کی سست پچ پر کون سی ٹیم بہتر تال میل بٹھانے میں کامیاب ہوتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اور اب بلیاں بھی!

Next Post

آر سی بی کی ’رائل‘ انٹری: پلے آف میں جگہ بنانے والی آئی پی ایل 2026 کی پہلی ٹیم بن گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

آر سی بی کی ’رائل‘ انٹری: پلے آف میں جگہ بنانے والی آئی پی ایل 2026 کی پہلی ٹیم بن گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.