جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 ٹریفک پولیس کو روڈ سیفٹی مضبوط بنانے کیلئے ۳۵۰ جدید گاڑیاں‘۶۸۵باڈی کیمز فراہم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 ٹریفک پولیس کو روڈ سیفٹی مضبوط بنانے کیلئے ۳۵۰ جدید گاڑیاں‘۶۸۵باڈی کیمز فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف شفاف کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر۱۰۰ فیصد ای۔چالان نظام اختیار‘

(ویب ڈسیک )

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر؍۱۸مئی

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کو ٹریفک نگرانی، نظم و نسق اور قوانین کے مؤثر نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے۳۵۰ جدید گاڑیاں اور۶۸۵باڈی وارن کیمرے فراہم کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ان میں انٹرسیپٹر گاڑیاں، ہائی وے پٹرول یونٹس اور دیگر جدید روڈ سیفٹی آلات شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران جدید آلات کی شمولیت، سخت نفاذی اقدامات، بیداری مہمات اور روڈ سیفٹی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی وجہ سے جموں و کشمیر میں ٹریفک حادثات میں مسلسل کمی درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’روڈ سیفٹی فنڈ کے تحت۳۵۰سے زائد گاڑیاں اور ایک ہزار سے زیادہ نفاذی آلات خریدے گئے ہیں تاکہ نفاذی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے اور پورے جموں و کشمیر میں روڈ سیفٹی اقدامات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔‘‘

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق محکمہ نے فیلڈ انفورسمنٹ اور ہائی وے مینجمنٹ کیلئے۲۱۳ پلسر موٹر سائیکلیں‘۶۹ رائل انفیلڈ موٹر سائیکلیں‘۱۹موبائل انٹرسیپٹر گاڑیاں‘۱۶ ہائی وے پٹرول اِنّووا گاڑیاں‘۷ ہائیڈرا کرینیں‘۲۳ کرینیں اور۳ٹاٹا ونگر گاڑیاں خریدی ہیں۔

ٹریفک قوانین کے نفاذ کے دوران شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانے کے لیے انفورسمنٹ ایجنسیوں کو۶۸۵ باڈی وارن کیمرے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ نے۱۶۲۵ ٹریفک نائٹ سیفٹی بیلٹس‘۵۶۰ آہنی بیریکیڈز‘۶۸۷؍ایل ای ڈی ٹریفک بیٹن‘۶۸۷ ٹریفک سیفٹی جیکٹس‘۴۳۷متحرک بیریکیڈز،۲۳۱ مستقل بیریکیڈز،۵۶۲ ٹریفک کونز بمعہ آہنی زنجیریں‘۶۴ بریتھ الکحل اینالائزرز اور۱۰۰فرسٹ ریسپانڈر کٹس بھی خریدی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ٹریفک انفورسمنٹ ایجنسیوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر۱۰۰ فیصد ای۔چالان نظام اختیار کر لیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال۲۰۲۵ کے دوران موٹر وہیکل محکمہ نے۵۲ہزار۵۴۳؍ ای۔چالان جاری کیے، جبکہ۲۰۲۴میں یہ تعداد۴۰ہزار۱۹۷ تھی۔

رواں برس کے دوران۱۵۲۸گاڑیاں ضبط کی گئیں‘۱۶۴۱ ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے گئے،۱۰ہزار۴۳۹ گاڑیوں کو بلیکو لسٹ کیا گیا،۱۱۹۲ رجسٹریشن سرٹیفکیٹس منسوخ کیے گئے جبکہ۳۰۰ روٹ پرمٹس واپس لیے گئے۔

حکام کے مطابق محکمہ کو جدید بنانے اور ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے اس کی موجودگی اور رسائی کو بڑھانے جیسے اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ تین برسوں کے دوران سڑک حادثات میں مسلسل کمی آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں سڑک حادثات کی تعداد۲۰۲۳ میں۶۱۲۰ تھی، جو۲۰۲۴میں کم ہو کر۵۷۲۶ رہ گئی اور۲۰۲۵ میں مزید کم ہو کر۵۲۸۷ تک پہنچ گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا کا پانتھہ چوک میں  یاتری نواس کا موقع پر معائنہ

Next Post

پہلگام دہشت گرد حملے کے باعث ناروے کا دورہ مؤخر ہوا:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
پہلگام دہشت گرد حملے کے باعث ناروے کا دورہ مؤخر ہوا:وزیر اعظم

پہلگام دہشت گرد حملے کے باعث ناروے کا دورہ مؤخر ہوا:وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.