ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز سے مزید جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-17
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

تہران، 16 مئی (یواین آئی) پاسداران انقلاب کی بحریہ نے ایران کی جانب سے وضع کردہ نئے قانونی پروٹوکول کے تحت آبنائے ہرمز سے مزید بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد اس اہم بحری راستے کو عملی طور پر بند رکھا گیا تھا۔
جنوبی ایران کے شہر بندر عباس سے سرکاری ٹی وی کے رپورٹر نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی بحری افواج کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد مزید جہاز اس سٹریٹجک گزرگاہ سے عبور کر سکتے ہیں۔
رپورٹر کے مطابق یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مزید ممالک نے ایران اور پاسداران انقلاب کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قانونی پروٹوکول کو تسلیم کر لیا ہے۔
یہ پیش رفت ایک روز بعد سامنے آئی جب پاسداران انقلاب نے تصدیق کی تھی کہ بدھ کی شام سے چینی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ جمعرات کو 30 سے زائد بحری جہاز اس راستے سے گزرے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا تمام جہاز چین سے تعلق رکھتے تھے یا نہیں۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے تیل اور مائع قدرتی گیس کی عالمی پیداوار کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے، جبکہ یہ کھادوں اور عالمی بحری تجارت کیلئے بھی نہایت اہم راستہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنگ کے بعد کے مرحلے میں بھی تہران آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کے کنٹرول پر اصرار کر رہا ہے، جبکہ امریکا اور متعدد عالمی ممالک اس بحری راستے میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنانے پر زور دے رہے ہیں۔
ہرمز میں نقل و حرکت پر پابندیوں کے باعث عالمی توانائی منڈیوں میں شدید بے چینی دیکھی گئی ہے۔
ایک ایرانی اہلکار نے گزشتہ اپریل میں بتایا تھا کہ تہران نے اس اسٹریٹجک گزرگاہ میں ٹرانزٹ فیس وصول کرنا بھی شروع کر دی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ میں غذائی قلت سنگین، مائیں اور شیر خوار بچے شدید متاثر

Next Post

آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی قرارداد کا وقت اور مواد درست نہیں، چین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر

آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی قرارداد کا وقت اور مواد درست نہیں، چین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.