جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت کا سلامتی کونسل میں توسیع کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بھارت کا سلامتی کونسل میں توسیع کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’آج کی دنیا اُس دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ مربوط، پیچیدہ اور کثیر قطبی ہو چکی ہے جب موجودہ عالمی ادارے قائم کیے گئے تھے‘

اقوام متحدہ کی رکنیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے‘ سلامتی کونسل کا ڈھانچہ اب بھی پرانے دور کی عکاسی کرتا ہے:وزیر خارجہ

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی؍۱۵مئی

بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کا زور دار مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کے بغیر عالمی ادارے کی مؤثریت اور ساکھ محدود رہے گی۔

یہ بات بھارتی وزیر خار جہ‘ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خارجہ نے کہا، ’’ہم ایسے وقت میں جمع ہوئے ہیں جب عالمی حکمرانی کی مؤثریت اور کثیر جہتی نظام کی ساکھ پر مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔‘‘

جئے شنکر نے کہا کہ آج کی دنیا اُس دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ مربوط، پیچیدہ اور کثیر قطبی ہو چکی ہے جب موجودہ عالمی ادارے قائم کیے گئے تھے، لیکن عالمی حکمرانی کے ڈھانچے وقت کے ساتھ خود کو ہم آہنگ نہیں کر سکے۔

جئے شنکر نے عالمی اداروں اور کثیر جہتی تجارتی نظام میں اصلاحات کے لیے چار نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا، ’’اقوام متحدہ کی رکنیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس کی ذمہ داریاں بھی بڑھی ہیں، لیکن خاص طور پر سلامتی کونسل کا ڈھانچہ اب بھی پرانے دور کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’بامعنی اصلاحات، جن میں مستقل اور غیر مستقل دونوں زمروں میں توسیع شامل ہو، کے بغیر اقوام متحدہ کی مؤثریت اور ساکھ محدود رہے گی۔ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کی نمائندگی ناگزیر ہے۔‘‘

بھارت طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کا مضبوط امیدوار رہا ہے۔

اپنے دوسرے نکتے کی وضاحت کرتے ہوئے جئے شنکر نے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے سنجیدہ مذاکرات کا وقت آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ برکس نے خصوصاً جوہانسبرگ سربراہی اجلاس میں اس مسئلے پر تفصیلی بحث کی تھی اور مشترکہ اعلامیوں میں بھی اس اتفاقِ رائے کی عکاسی کی گئی، تاہم اصلاحات کو حقیقت بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

جئے شنکر نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ سپلائی چینز میں کمزوری، خوراک اور توانائی کے تحفظ پر دباؤ اور اہم وسائل تک رسائی میں عدم مساوات جیسے معاشی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کثیر جہتی تجارتی نظام کو بھی مضبوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہوگا۔ان کے مطابق غیر منڈی طرز کے اقدامات، سپلائی چینز کا ارتکاز اور غیر یقینی مارکیٹ رسائی نے عالمی معیشت کو نئے خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

جئے شنکر نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) کے مرکز پر مبنی ایک اصولی، منصفانہ، کھلا اور جامع تجارتی نظام آج بھی ضروری ہے، تاہم اسے ترقی پذیر ممالک کے خدشات اور عدم توازن کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حزب کے اشتہاری دہشت گرد کی جائیداد بارہمولہ میں ضبط

Next Post

سری نگر میں آوارہ کتوں کا بڑھتا خطرہ!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سری نگر میں آوارہ کتوں کا بڑھتا خطرہ!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.