ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شراب پر پابندی کیلئے بی جے پی کے مظاہرے پر اعتراض

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
شراب پر پابندی کیلئے بی جے پی کے مظاہرے پر اعتراض
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

۲۰۱۷ کی ایکسائز پالیسی کس حکومت نے بنائی تھی ‘این سی کا سوال

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر؍۱۵مئی

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے جمعہ کو شراب فروخت پر پابندی کے مطالبے کو لے کر بی جے پی کے احتجاجی مارچ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں نافذ کی گئی سابقہ شراب پالیسیوں پر بی جے پی کے کردار پر سوال اٹھایا۔

بی جے پی کارکنوں نے سرینگر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کی جانب احتجاجی مارچ کیا، جس دوران مظاہرین نے جموں و کشمیر میں شراب کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی کے حق میں نعرے بازی کی۔

احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک بیان جاری کیا۔

پارٹی نے کہا، ’’ہم ان۲۰ بی جے پی کارکنوں کے جذبات کا مکمل احترام کرتے ہیں۔‘‘

نیشنل کانفرنس نے مزید سوال اٹھایا کہ۲۰۱۷ کی ایکسائز پالیسی، جس میں میونسپل وارڈز اور تحصیلوں کو غیر محدود شراب فروخت کے علاقوں کی بنیاد قرار دیا گیا تھا، اُس وقت جموں و کشمیر میں کس کی حکومت تھی۔

پارٹی نے۲۰۲۲کے اُس فیصلے کا بھی حوالہ دیا جس کے تحت گروسری اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں شراب فروخت کی اجازت دی گئی تھی، اور پوچھا کہ اُس وقت اقتدار میں کون سی انتظامیہ تھی۔

اس سے پہلے جموں کشمیر میں شراب پر مکمل پابندی کے مطالبے کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے احتجاجی مارچ کو پولیس نے جمعہ کے روز روک دیا اور بعض پارٹی رہنماؤں کو مختصر طور پر حراست میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق بی جے پی کے درجنوں رہنما اور کارکن رام منشی باغ پارک کے قریب جمع ہوئے اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی گپکار رہائش گاہ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے جموں و کشمیر میں شراب پر مکمل پابندی عائد کرنے کے حق میں نعرے بازی کی۔

تاہم پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا اور وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر بعض رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

حکام نے بتایا کہ بعد ازاں پولیس نے بی جے پی کارکنوں کو پُرامن طریقے سے منتشر کر دیا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اسپیکر کے اقدامات کو  درست ثابت کرنے کیلئے  این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘

Next Post

نیٹ پیپر لیک معاملہ:سی بی آئی نے پونے سے مبینہ ’کنگ پن‘ گرفتار کر لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
نیٹ پیپر لیک معاملہ:سی بی آئی نے پونے سے مبینہ ’کنگ پن‘ گرفتار کر لیا

نیٹ پیپر لیک معاملہ:سی بی آئی نے پونے سے مبینہ ’کنگ پن‘ گرفتار کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.