ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دراندازی کے راستے سے بہادری کی داستانوں تک: ایل او سی پر میوزیم اور چیک پوسٹ کا افتتاح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دراندازی کے راستے سے بہادری کی داستانوں تک: ایل او سی پر میوزیم اور چیک پوسٹ کا افتتاح

**TO GO WITH STORY** Tangdhar: View of the newly inaugurated Transit Management Terminal at the Shaurya Gatha complex near Sadhna Pass in the Shamshabari range along the Line of Control, in Tangdhar area of Kupwara district, Jammu and Kashmir, Thursday, May 14, 2026. (PTI Photo)(PTI05_14_2026_000235B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جہاں انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ فیسلٹی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے چیک پوسٹ کے طور پر کام کرے گا، وہیں جنگی میوزیم بہادری اور قربانیوں کی داستانوں کو محفوظ رکھے گا

ایجنسیز

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

سادھنا پاس؍۱۴مئی

برف پوش پہاڑی چوٹیوں سے گھرا دشوار گزار سادھنا پاس کبھی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے دراندازی کے لیے بدنام راستہ سمجھا جاتا تھا، جبکہ اس کا نام ماضی کی معروف اداکارہ سادھنا کے نام پر رکھا گیا تھا۔

جمعرات کو اس مقام کی یہی ماضی کی شہرت اور بدنامی ایک نئی شکل میں سامنے آئی، جب یہاں ایک جدید چیک پوسٹ اور جنگی میوزیم کا افتتاح کیا گیا۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’یہ پورے ملک کا پیغام ہے کہ ہم اپنے بہادر فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔یہ پہاڑ ہمارے جوانوں کے اتحاد کے گواہ ہیں۔‘‘

۱۰ہزار۲۶۹ فٹ کی بلندی پر واقع جدید ’’انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ فیسلٹی‘‘ اور ’’شوریہ گاتھا‘‘ کمپلیکس شمشبری رینج کے سینڈ ماڈل ہِل پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ مقام کرناہ اور کپواڑہ کے درمیان واقع ہے اور گھنے جنگلاتی راستوں کے ذریعے وادی کشمیر سے جڑا ہوا ہے۔

جہاں انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ فیسلٹی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایک چیک پوسٹ کے طور پر کام کرے گا، وہیں۲۸ ؍انفنٹری ڈویژن اور۱۰۴ بریگیڈ کی جانب سے تعمیر کردہ جنگی میوزیم بہادری اور قربانیوں کی داستانوں کو محفوظ رکھے گا۔ سادھنا پاس، جو پہلے نستاچون پاس کے نام سے جانا جاتا تھا، پر قائم یہ دونوں منصوبے دو برس سے بھی کم عرصے میں مکمل کیے گئے۔

اس درّے کا نام اُس وقت تبدیل کیا گیا جب فلم ’’میرے محبوب‘‘ کی اداکارہ سادھنا نے اکتوبر۱۹۶۵میں پاک بھارت جنگ میں کامیابی پر بھارتی فوجیوں کو مبارکباد دینے کے لیے یہاں کا دورہ کیا تھا۔۱۹۶۵ میں جن چوٹیوں پر قبضہ کیا گیا تھا، انہیں بعد میں تاشقند معاہدے کے تحت پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

جمعرات کو اس مقام پر جشن کا ماحول تھا اور اطراف کے علاقوں سے لوگ لیفٹیننٹ گورنر کا استقبال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ یہ تقریب وزارتِ دفاع کے جنوری۲۰۲۵کے اُس فیصلے کے بعد منعقد ہوئی، جس کے تحت اس علاقے کو بھارت کے نمایاں ’’بیٹل فیلڈ ٹورازم‘‘ مقامات میں شامل کیا گیا۔

فوجیوں، سابق فوجیوں اور مقامی باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے اس کمپلیکس کو قربانی کی زندہ علامت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں اور عام شہریوں کے درمیان ’’جذباتی فاصلے‘‘ کو ختم کرنا ضروری ہے۔

سنہانے کہا، ’’چاہے کوئی نوجوان تمل ناڈو، اتر پردیش یا کیرالہ سے آئے، جب وہ اس سرزمین پر قدم رکھے گا تو اسے ایسی جرأت اور بہادری محسوس ہوگی جو کسی کتاب سے نہیں سیکھی جا سکتی۔‘‘

لیفٹیننٹ گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مقام کو اپنی سیاحتی منزل بنائیں اور کہا کہ ایسی ’’مقدس سرزمین‘‘ کی زیارت شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرے گی۔انہوں نے سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کے مسئلے پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے فوج کے کردار کو سراہا، جو ایک طرف سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے اور دوسری جانب ’’نشہ مکت‘‘ مہم کی قیادت بھی کر رہی ہے۔

ایل جی نے خبردار کیا، ’’یہ وہ مقام ہے جہاں سے دشمن منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے اسمگلنگ روکنے کے لیے ہوائی اڈے جیسی سہولیات پر مشتمل نئی چیک پوسٹ تعمیر کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کو ہدایت دی کہ وہ منشیات کے خلاف ’’زیرو ٹالرنس‘‘ پالیسی اختیار کرے اور غیر قانونی اشیاء کی آمد روکنے کے لیے ٹرانسپورٹ راستوں کی سخت نگرانی کرے۔

چیک پوسٹ پر ہر شخص کی تلاشی لی جائے گی اور تربیت یافتہ کتوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ دوسری جانب ’’شوریہ گاتھا‘‘ میوزیم سے علاقائی سیاحت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ اس میوزیم میں آزادی کے بعد ٹنگڈار خطے میں لڑی گئی جنگوں سے متعلق نوادرات، ریکارڈ اور داستانیں محفوظ کی گئی ہیں۔ یہ علاقہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تینوں جنگوں کا اہم محاذ رہا ہے۔

سیاح ’’ہربخش ویو پوائنٹ‘‘ کا بھی دورہ کر سکیں گے، جس کا نام اُس وقت کے بریگیڈیئر ہربخش سنگھ کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہوں نے۱۹۴۷۔۴۸کی جنگ کے دوران ٹنگڈار اور تیتھوال پر قبضے کی قیادت کی تھی۔

یہاں ایک پہاڑی ثقافتی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں ٹنگڈار کے عوام کی ثقافت اور لوک روایات کو محفوظ رکھا گیا ہے۔

سنہا نے منصوبے کو ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے والے انجینئروں اور فوجی افسران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اصل طاقت صرف اس کے ہتھیار نہیں بلکہ اس کے شہریوں کا کردار ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہمارے شہداء نے کبھی یہ نہیں پوچھا کہ ملک ان کے لیے کیا کرے گا، بلکہ انہوں نے اپنا فرض ادا کرنے کے لیے اپنا خون بہایا۔‘‘

ایل جی نے مزید کہا کہ یہ کمپلیکس اس بات کو یقینی بنائے گا کہ شہداء کی داستانیں ہر بھارتی کے دل میں زندہ رہیں اور آنے والی نسلوں تک ہمارے بہادر مرد و خواتین کی اقدار منتقل ہوتی رہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راتھر اسمبلی کو نوائے صبح کمپلیکس  کی طرح چلا رہے ہیں :شرما

Next Post

 آچن میںمربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
 آچن میںمربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی منظوری

 آچن میںمربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.