جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران جنگ کی کوریج پر ٹرمپ برہم، امریکی میڈیا پر شدید حملہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-14
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن، 13 مئی (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جاری جنگ سے متعلق خبروں کی کوریج پر امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بعض رپورٹس کو ’’عملی غداری‘‘ قرار دے دیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسی رپورٹس، جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تہران عسکری طور پر واشنگٹن کے مقابلے میں ’’اچھی پوزیشن‘‘ میں ہے، دراصل دشمن کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے لکھا، ’’یہ لوگ دشمن کی مدد اور سہولت کاری کر رہے ہیں۔ اس کا واحد نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایران کو جھوٹی امید ملتی ہے، حالانکہ ایسی کوئی امید ہونی ہی نہیں چاہیے۔‘‘
امریکی صدر نے میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ امریکی بزدل ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’صرف ہارے ہوئے لوگ، ناشکرے اور احمق ہی امریکہ کے خلاف کوئی دلیل پیش کر سکتے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی حالیہ دنوں میں جنگ کی تنقیدی کوریج پر مختلف امریکی میڈیا اداروں پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔
اسی دوران سی این این نے نامعلوم حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے ذاتی طور پر امریکی محکمۂ انصاف پر زور دیا کہ جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو سمن جاری کیے جائیں تاکہ ان کے ذرائع تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد انتظامیہ سے متعلق حساس معلومات میڈیا تک پہنچانے والے ذرائع کی شناخت کرنا تھا، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی پی ایل 2026 کا سنسنی خیز موڑ: محمد کیف کے مطابق ابھی کسی کی جگہ پکی نہیں

Next Post

وائٹ ہاؤس میں صحافی اور ٹرمپ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
’ہم روس کے سیاحتی ٹور کا منصوبہ نہیں بنا رہے‘وائٹ ہاؤس کا ماسکو کی پابندیوں کا تمسخر

وائٹ ہاؤس میں صحافی اور ٹرمپ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.