جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی بی آئی نے نوئیڈا میں گھر خریداروں سے دھوکہ دہی کے معاملے میں ساتویں فردِ جرم داخل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-12
in قومی خبریں
A A
سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور سرینگر میں سی بی آئی کے چھاپے

Central Bureau of Investigation (CBI) official

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی 11 مئی (یو این آئی) مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے گھر خریداروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی جاری تحقیقات میں پیر کے روز میسرز سیکوئل بلڈ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ میسرز سیکوئل بلڈ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹرز پر اتر پردیش کے نوئیڈا میں ایک رہائشی منصوبے سے متعلق مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
سی بی آئی کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلڈر کمپنی اور ان کے ڈائریکٹرز نے سادہ لوح گھر خریداروں اور سرمایہ کاروں کو جھوٹے بھروسے، جھوٹی پیشکشوں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے ان کے خلاف مجرمانہ سازش رچی اور بدنیتی سے ان سے رقم حاصل کی۔
سی بی آئی نے مجاز عدالت کے سامنے تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کے الزامات میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سی بی آئی اس وقت پورے ملک میں 50 معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں مختلف بلڈر کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے نامعلوم عہدیداروں کے خلاف گھر خریداروں سے دھوکہ دہی اور رقم کی غیر قانونی منتقلی جیسے معاملات شامل ہیں۔ اس سے پہلے سی بی آئی ایسے چھ معاملات میں چارج شیٹ داخل کر چکی ہے جن میں میسرز رودر بلڈ ویل کنسٹرکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر، میسرز ڈریم پروکون پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر، جے پی انفرا ٹیک لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر، میسرز اے وی جے ڈیولپرز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر، بعض بینکوں اور مالیاتی اداروں کے افسران، میسرز سی ایچ ڈی ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر اور میسرز شبھ کامنا بلڈ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اب سیاسی شعبدہ بازی کے بجائے اقتصادی جوڑ توڑ کا معاملہ

Next Post

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں، عوام گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں: راج ناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں، عوام گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں: راج ناتھ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.