ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریکھا گپتا نے جی ایس ٹی محکمہ میں ‘لاٹری سسٹم’ کے ذریعے افسران کی تعیناتی کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-30
in قومی خبریں
A A
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی حکومت انتظامی نظام کو مزید شفاف، جوابدہ اور بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے مسلسل ٹھوس اور اختراعی اقدامات کر رہی ہے۔
محترمہ گپتا نے آج کہا کہ حکومت انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے اور اسی سلسلے میں محکمہ تجارت و ٹیکس نے پہلی بار نئے آنے والے جی ایس ٹی افسران اور انسپکٹرز کو ان کی تعیناتی (پوسٹنگ) لاٹری سسٹم (ڈرا آف لاٹس) کے ذریعے کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ یہ ایک نیا اور اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام افسران 23 اپریل کے سروس آرڈر کے تحت محکمہ میں منتقل ہو کر آئے تھے اور کل 87 جی ایس ٹی افسران اور انسپکٹرز کو اس عمل کے تحت مختلف وارڈز میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ پورا عمل محکمہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں تمام نئے افسران و ملازمین اور محکمہ کے اعلیٰ حکام بشمول کمشنر، اسپیشل کمشنر، جوائنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر موجود تھے۔ میٹنگ میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ پورا عمل سب کے سامنے کھلے اور شفاف طریقے سے مکمل ہو، تاکہ کسی بھی قسم کے شک یا جانبداری کا امکان ختم ہو سکے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پوسٹنگ کے عمل کو غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے خاص طور پر لاٹری کا طریقہ اپنایا گیا، جس میں ہر افسر نے خود پرچی نکالی۔ اس مقصد کے لیے دو الگ الگ باکس رکھے گئے تھے، ایک باکس میں افسران و ملازمین کے نام اور دوسرے باکس میں خالی وارڈ نمبرز کی پرچیاں تھیں جہاں اسامیاں دستیاب تھیں۔ دونوں باکس سے پرچی نکالنے کے بعد ہی متعلقہ افسر کا وارڈ طے ہوا۔ اس عمل نے مکمل طور پر غیر جانبداری، شفافیت اور مساوی مواقع کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پوری کارروائی کی شروع سے آخر تک ویڈیو گرافی کرائی گئی تاکہ ہر مرحلے کا سرکاری ریکارڈ محفوظ رکھا جا سکے اور مستقبل میں کسی بھی سطح پر تصدیق ممکن ہو۔ سینئر افسران کی نگرانی میں اس عمل کی تکمیل سے ادارہ جاتی ساکھ اور انتظامی دیانت داری کو مزید تقویت ملی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ دہلی حکومت بدعنوانی پر ‘زیرو ٹولرینس’ کی پالیسی پر کام کر رہی ہے اور یہ پہل اسی سمت میں ایک مضبوط قدم ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ ہر تقرری، پوسٹنگ اور انتظامی فیصلہ مکمل طور پر منصفانہ اور ضابطہ پر مبنی ہو تاکہ ایماندار افسران کی حوصلہ افزائی ہو اور نظام میں عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈیگو دوحہ کے لیے باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

Next Post

مغربی ایشیا کا بحران: پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، سپلائی نارمل: حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
قومی خبریں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

2026-07-12
Next Post
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

مغربی ایشیا کا بحران: پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، سپلائی نارمل: حکومت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.