ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حج۲۰۲۶کے لیے آپریشنل پلان کا اعلان، پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کا استعمال

’عازمین کو خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کر یں گے،مذہبی اور فکری تجربے کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, عالمی خبریں
A A
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر؍۲۳؍اپریل
مسجد الحرام اور مسجد نبوی دینی امور کی جنرل پریزیڈینسی نے حج۱۴۴۷ہجری کے لیے آپریشنل پلان جاری کردیا۔
آپریشنل پلان میں۱۵۰سے زائد مختلف انیشیٹیو شامل ہیں۔ اس سال مذہبی پیغام کو۶۰زبانوں دنیا تک پہنچایا جائے گا۔
عاجل نیوز اور الاخباریہ کے مطابق حرمین کے ادارہ دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں آپرشنل پلان کے بارے میں بتایا کہ’ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو آگاہی کے ساتھ مختلف دینی خدمات پیش کی جائیں گی۔‘
انہوں نے کہا ’عازمین کی خدمت، ان کی رہنمائی اور چوبیس گھنٹے ان کے استفسارات کے جواب دینے کے لیے پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔‘
’جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے حرمین شریفین سے اعتدال پسندی ومیانہ روی کا پیغام کو پہنچایا جائے گا۔‘انہوں نے بتایا’ حج۱۴۴۷ہجری کا آپریشنل پلان میں معیاری آگاہی پروگراموں کو مربوط نظام کے ذریعے زائرین کے مذہبی اور فکری تجربے کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔‘
ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’ عازمین حج کو خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کر یں گے۔‘
علاوہ ازیں دینی امور کے مشیر انجینئراسامہ بن عبدالعزیز الزامل نے آپریشنل پلان کے حوالے سے بتایا ’منصوبے کے مطابق انتہائی منظم انداز میں دروس اور استفسارات کے جوابات دیے جائیں گے۔ قرآنی حلقوں کا خاص طور پر اہتمام کیا جائے گا۔‘
ادارے میں میڈیا اور کمیونیکیشن سپروائزر ڈاکٹر سالم بن علی عریجہ نے میانہ روی و اعتدال پسندی کے پیغام کو دنیا بھر تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے کردار کو سراہا۔
اس دوران ’مکہ روٹ‘ انیشیٹیو کے تحت یومیہ بنیادوں پر عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مدینہ منورہ ان دنوں دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کے روحانی سفر کا پہلا پڑوا بنا ہوا ہے۔
مدینہ منورہ آنے والے عازمینِ حج یہاں آٹھ روز قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوجاتے ہیں، جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کے بعد حج ایام تک قیام کرتے ہیں۔
عازمین مسجد نبوی میں نماز باجماعت ادا کرتے ہیں، روضہ شریفہ کی زیارت کرنے کے علاوہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارتے ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ میں سرکاری اور دیگر ادارے عازمین حج کا خیرمقدم کرنے اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کےلیے مصروفِ عمل ہیں۔
وزارتِ حج وعمرہ اور سرکاری اداروں کی ٹیمیں مدینہ منورہ میں عازمین کی رہائش اور دیگر مقامات کے انتظامات کر رہی ہیں۔
مسجد نبوی کے امور کی نگران اتھارٹی کی جانب سے عازمین حج کی رہنمائی اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ معمر اور بیمار عازمین کے لیے مسجد نبوی میں مخصوص راستے متعین ہیں تاکہ وہ عازمین جو ویل چیئرکا استعمال کرتے ہیں انہیں روضہ شریفہ تک جانے کےلیے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انتظامیہ نے عازمین کی سہولت اور رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر آگاہی بورڈز نصب کیے ہیں، جبکہ مختلف زبانوں کے ماہرین کی خدمات بھی مہیا ہے۔
علاوہ ازیں خطبہ جمعہ کا براہ راست ترجمہ اور دینی رہنمائی کی خدمت بھی فراہم کی جارہی ہے۔
عازمین کے ہمراہ آنے والے کمسن بچوں کی دیکھ بھال کےلیے نرسری کی سہولت بھی موجود ہے تاکہ عازمین آرام و اطمینان کے ساتھ یکسو ہو کر زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’این سی نے بھاری منڈیٹ کے باوجود ووٹروں سے غداری کی‘

Next Post

حکومت تمام خطوں کی متوازن ترقی کیلئے پر عزم :وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
وزیر اعلیٰ کاروباری ضابطوں میں آسانی کیلئے کمپلائنس ریڈکشن۲ء۰کاجائزہ

حکومت تمام خطوں کی متوازن ترقی کیلئے پر عزم :وزیر اعلیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.