جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی عرب: منی لانڈرنگ کے قانون میں ترمیم، ملک بدری کی سزا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-19
in عالمی خبریں
A A
بے دخل کرنے کے اسرائیلی بیانات ناقابل قبول ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:سعودی عرب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

ریاض، 18 اپریل (یو این آئی) سعودی عرب میں کابینہ نے انسداد منی لانڈرنگ کے قانون کے بعض آرٹیکلز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کی جانے والی ترمیم میں سزا یافتہ سعودی شہری پربیرون ملک سفرکی پابندی جبکہ غیرملکی کو ملک بدر اور بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ترمیم شدہ قانون کی شق 49 کے تحت انسداد منی لانڈرنگ کی مستقل کمیٹی قومی سطح پرعمومی پالیسیاں کی تیار کرے گی، ان پالیسیوں کا باقاعدہ جائزہ لے کر انہیں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ کمیٹی عالمی تقاضوں اور پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کرے گی جبکہ منی لانڈرنگ کے خطرات کا بھی جائزہ لے گی۔
ترمیم شدہ شق نمبر 28 میں کہا گیا ہے کہ ایسے سعودی شہری جن کو منی لانڈرنگ کے جرم میں قید کی سزا ہو گی ان پر سزا کی مدت کے مساوی عرصے تک بیرون ملک سفر پرپابندی عائد کی جائے گی جبکہ غیرملکی ہونے کی صورت میں اسے سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرتے ہوئے مملکت کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے گا وہ صرف حج یا عمرہ پر ہی مملکت آنے کا مجاز ہو گا۔
ترمیم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عدالت استغاثہ کی درخواست پر ایسے دیگر اثاثے بھی ضبط کر سکتی ہے جو مجرم کی قانونی آمدن سے مطابقت نہ رکھتے ہوں اور جن کے بارے میں شبہ ہو کہ وہ غیرقانونی ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں، جب تک ان کی قانونی حیثیت ثابت نہ ہوجائے۔ رپورٹس کے مطابق اگر کوئی فریق یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا کہ اس نے اثاثے مناسب قیمت یا جائز بنیاد پر حاصل کیے ہیں اور اسے ان کے غیرقانونی ماخذ کا علم نہیں تھا، اس صورت میں ضبطی نہیں کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی کیپٹلز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Next Post

امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جا سکتی – ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘

امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جا سکتی - ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.