ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت حد بندی کی آڑ میں ملک کا انتخابی نقشہ بدلنا چاہتی ہے: راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-18
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

نئی دہلی، 17 اپریل (یواین آئی) لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت حد بندی (ڈیلِمٹیشن) کے بہانے ہندوستان کا انتخابی نقشہ تبدیل کرنا چاہتی ہے، لیکن اس سے خواتین کو حقیقی بااختیار بنانا ممکن نہیں ہوگا۔
راہل گاندھی نے پارلیمانی نشستوں کی حد بندی سے متعلق بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے "ملک دشمنی” قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن اسے کسی صورت منظور نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے حد بندی بل 2026، آئین (ایک سو اکتیسواں ترمیمی) بل 2026 اور یونین ٹیریٹری قانون (ترمیمی) بل 2026 پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت جس طریقے سے لوک سبھا کی نشستوں کی حد بندی اور خواتین کو قانون ساز اداروں میں ریزرویشن دینا چاہتی ہے، وہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، دلتوں اور اقلیتوں کے مفادات پر حملہ ہے۔
انہوں نے حکومتی بینچوں سے کہاکہ "آپ او بی سی اور دلتوں کو ہندو تو کہتے ہیں، لیکن اقتدار میں انہیں جگہ نہیں دیتے۔ کارپوریٹ سیکٹر میں او بی سی اور دلت کہاں ہیں؟ تعلیمی میدان میں محروم طبقات کہاں ہیں؟ نجی شعبے میں ان کی نمائندگی کہاں ہے؟ سرکاری شعبے سے بھی انہیں باہر کیا جا رہا ہے۔”
راہل گاندھی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کو قانون ساز اداروں میں ریزرویشن دینے والا پرانا بل پیش کرے، اپوزیشن اس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں او بی سی، دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے اور اب اس بل کے ذریعے ان کے ساتھ دوبارہ ویسا ہی سلوک کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں کبھی اقتدار تک نہ پہنچنے دیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ "منوواد آئین پر حاوی ہو رہا ہے۔”
قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ حکومت عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے اور اسے معلوم ہے کہ آئینی ترمیمی بل منظور نہیں ہوگا۔ وہ خواتین کے ریزرویشن کے نام پر انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔
وزیر اعظم کے خلاف راہل گاندھی کے بعض الفاظ پر اعتراض کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم اور ملک کی فوج کی توہین نہیں کی جانی چاہیے۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی راہل گاندھی کو تنبیہ کی کہ وہ ایسی کوئی بات نہ کہیں جو ایوان کی وقار اور ضابطے کے خلاف ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی پولیس نے جنوبی دہلی میں ایم ڈی ایم اے سپلائی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، دو گرفتار

Next Post

اپوزیشن جماعتوں نے دراصل خواتین ریزرویشن ہی کی مخالفت کی ہے: امت شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
قومی خبریں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

2026-07-12
Next Post
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ

اپوزیشن جماعتوں نے دراصل خواتین ریزرویشن ہی کی مخالفت کی ہے: امت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.