جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہوگیا: امریکی صدر کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-18
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن، 17 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہوگیا ہے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو بھی امریکہ کے حوالے کرنے پر تیار ہو گیا ہے جو دھول بن چکا ہے۔ امریکی صدر نےکہاکہ ایران سے امریکا کی بہت اچھی بات چیت چل رہی ہے، ایران کے ساتھ امریکاکی ڈیل بہت قریب ہے، مذاکرات کا نیا دوراسی ہفتے ممکن ہے، ایران پہلے جن باتوں پر تیار نہیں تھا، اب ان پر تیار ہے، ایران سے معاہدہ ہو گیا تو پاکستان جاؤں گا۔
صدر ٹرمپ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بم باری سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ لبنان اور اسرائیل کی جنگ بندی پر کہا کہ انہوں نے لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاوس بلایا ہے، حزب اللہ سے بات چیت لبنانی حکومت کرےگی۔ امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایک بار پھر تعریف کی اور کہا یہ دونوں زبردست آدمی ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن کرنی پڑی، ایران مشکل اور ذہین ملک ہے، ان کے لوگ اچھے فائٹر ہیں۔
ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جنگ اچھے طریقے سے ختم ہونے جارہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کئے گئے، ہماری فوج نے تمام 111راکٹوں کو تباہ کرکے حملہ ناکام بنایا۔
ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ معیشت میں رکاوٹ ایران کی وجہ سے آئی، بولے ویتنام اور افغانستان میں طویل عرصے تک جنگیں جاری رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے جنگ دو ماہ میں ختم ہونے جارہی ہے ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں بہت جلد ہمیں فتح ملنے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے اور اسے مزید بہتر کر رہے ہیں، بہترین فوج کی وجہ سے ایران جنگ میں جو کچھ کرنا چاہا وہ کیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے جوہری پروگرام کی وجہ سے جنگ کرنی پڑی تاہم ایران میں جنگ بہت جلد ختم ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور مزید بہتر کریں گے ۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا۔
ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 17 سے 19 اپریل تک جاری رہنے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران پورے خطے میں جنگ کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے، کسی بھی جنگ بندی میں تمام محاذ شامل ہونے چاہئیں۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم کسی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے، یہ تنازع اب ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز تاریخی طور پر کھلی رہی ہے، آبنائے ہرمز ایران کے علاقائی سمندری حدود میں واقع ہے، مگر طویل عرصے سے قابلِ رسائی رہی ہے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی، اسرائیلی اقدامات نے عالمی تجارت اور معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لبنان اور اسرائیل میں 10 روزہ جنگ بندی شروع، بیروت میں شہریوں کا جشن، ہوائی فائرنگ

Next Post

دہلی پولیس نے جنوبی دہلی میں ایم ڈی ایم اے سپلائی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، دو گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

دہلی پولیس نے جنوبی دہلی میں ایم ڈی ایم اے سپلائی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، دو گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.