جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راہل نے نوئیڈا میں اجرت بڑھانے کی مزدور تحریک کو درست قرار دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-15
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نوئیڈا میں مزدوروں کی جانب سے اجرت میں اضافے کے لیے کی جانے والی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسمان چھوتی مہنگائی کے دور میں مزدوری بڑھانے کا مطالبہ بالکل جائز ہے اور ان کے اس مطالبے پر حساسیت کے ساتھ توجہ دی جانی چاہیے۔
راہل گاندھی نے منگل کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر نوئیڈا کی کئی کمپنیوں میں مزدوروں کے احتجاج کی حمایت کی اور کہا کہ جس طرح مہنگائی بڑھ رہی ہے، اس کے مطابق ان کی کم از کم اجرت میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔ کانگریس لیڈر نے کہا، "کل نوئیڈا کی سڑکوں پر جو ہوا، وہ اس ملک کے مزدوروں کی آخری پکار تھی—جس کی ہر آواز کو ان سنا کیا گیا، جو مانگتے مانگتے تھک گیا۔ نوئیڈا میں کام کرنے والے ایک مزدور کی 12,000 روپے ماہانہ آمدنی میں سے 4,000 سے 7,000 روپے کرایے میں چلے جاتے ہیں۔ جب تک 300 روپے کا سالانہ اضافہ ملتا ہے، مکان مالک 500 روپے سالانہ کرایہ بڑھا دیتا ہے۔ آمدنی بڑھنے سے پہلے ہی یہ بے لگام مہنگائی زندگی کا گلا گھونٹ دیتی ہے اور قرض کی گہرائی میں ڈبو دیتی ہے، یہی ہے ‘وکست بھارت’ کا سچ۔”
انہوں نے مزید لکھا کہ ایک خاتون مزدور نے کہا ‘رسوئی گیس کے دام بڑھتے ہیں، پر ہماری آمدنی نہیں۔’ ان لوگوں نے شاید اس گیس بحران کے دوران اپنے گھر کا چولہا جلانے کے لیے 5,000 روپے تک کا گیس سلنڈر خریدا ہوگا۔ یہ صرف نوئیڈا کی بات نہیں ہے اور نہ ہی صرف ہندوستان کی۔ دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ مغربی ایشیا میں جنگ کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔ مگر امریکہ کی ٹیرف وار، عالمی مہنگائی اور متاثرہ سپلائی چین کا بوجھ وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘دوست’ صنعت کاروں پر نہیں پڑا۔ اس کی سب سے بڑی مار اس مزدور پر پڑی ہے جو دیہاڑی کماتا ہے اور تبھی روز کھاتا ہے۔ وہ مزدور، جو کسی جنگ کا حصہ نہیں، جس نے ک20,000 روپے مانگ رہا ہے۔ یہ کوئی لالچ نہیں، یہ اس کا حق ہے، اس کی زندگی کا واحد سہارا ہے۔”
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے کہا، "میں ہر اس مزدور کے ساتھ ہوں—جو اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور جسے اس حکومت نے بوجھ سمجھ لیا ہے۔”
واضح رہے کہ نوئیڈا میں پیر کے روز کئی نجی کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کئی مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے آتش زنی، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ میں تبدیل ہو گیا اور پولیس کو صورتحال معمول پر لانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑا تھا۔
وئی پالیسی نہیں بنائی، جس نے بس کام کیا، خاموشی سے، بغیر کسی شکایت کے، اور اپنے حق کا مطالبہ کرنے پر اسے کیا ملتا ہے؟ دباؤ اور ظلم۔
راہل گاندھی نے کہا، "ایک اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ حکومت نے چار لیبر کوڈز جلد بازی میں بغیر کسی بحث کے نومبر 2025 سے نافذ کر کے کام کے اوقات 12 گھنٹے تک بڑھا دیے ہیں۔ جو مزدور روزانہ 12-12 گھنٹے کھڑے ہو کر کام کرتا ہے، پھر بھی بچوں کی اسکول فیس قرض لے کر بھرتا ہے، کیا اس کا مطالبہ غیر مناسب ہے؟ اور جو اس کا حق ہر روز چھین رہا ہے وہ ‘ترقی’ کر رہا ہے؟ نوئیڈا کا مزدور

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کے جوہری پروگرام پر ڈیڈ لاک: امریکہ 20 سالہ پابندی کا خواہاں، تہران 5 سال پر آمادہ

Next Post

سرکاری ملازمتوں میں مساوات کے حق پر عمل کرنا لازمی: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

سرکاری ملازمتوں میں مساوات کے حق پر عمل کرنا لازمی: سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.