جمعہ, جولائی 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-14
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیا اسرائیل میں نیتن یاہو کا ٹرمپ کارڈ اپنی اہمیت کھو رہا ہے؟

جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ

واشنگٹن، 13 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے۔
میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت بری صورت حال میں ہے، وہ مذاکراتی ٹیبل پر واپس آتا ہے یا نہیں مجھے اس کی پروا نہیں، اسلام آباد میں اس کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے اور جنگ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے۔
دوسری طرف امریکی نشریاتی ادارے سے ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا ایران مذاکرات کی میز سے اٹھا نہیں ہے وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا اور ہمیں وہ سب کچھ دے گا جو ہم چاہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی مذاکرات کاروں نے تقریباً ہر نکتے پر اتفاق کر لیا تھا لیکن ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے دست بردار ہونے سے انکار کر دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر چین نے ایران کی فوجی مدد کی تو اس پر 50 فی صد ٹیرف عائد کر دیں گے۔ میری لینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز سے متعلق بہت اچھی چیزیں ہونے جا رہی ہیں، ایران نے وعدہ کیا تھا آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا، ہم صبح دس بجے سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دیں گے اور ایران کسی کو تیل نہیں بیچ سکے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل ہے، ہم نیٹو کو ٹریلین ڈالرز دیتے ہیں لیکن ہماری مدد کے لیے نہیں آیا، میں نیٹو سے مایوس ہوں، اس نے ہماری مدد نہیں کی، اب اگر نیٹو مدد کرنا چاہتا بھی ہے تو اس وقت کوئی خطرہ نہیں بچا۔
ادھر برطانیہ ایران کے خلاف امریکی فوجی ناکہ بندی نافذ کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ ایران کے خلاف امریکی فوجی ناکہ بندی نافذ کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہوگا۔ برطانوی بحری جہاز اور فوجی ایرانی بندرگاہوں کو بند کرنے کے لیے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
حکومتِ برطانیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم جہاز رانی کی آزادی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کی حمایت جاری رکھیں گے، کیونکہ عالمی معیشت اور مقامی سطح پر زندگی گزارنے کی لاگت کو قابو میں رکھنے کے لیے اس کا کھلنا انتہائی ضروری ہے۔ ترجمان برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے لیے کوئی ٹول عائد نہیں ہونا چاہیے۔
برطانیہ فرانس اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ آزاد جہاز رانی کے تحفظ کے لیے وسیع اتحاد بنانے پر کام کر رہا ہے۔ امریکہ نے اس ناکہ بندی کا اعلان ایران کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد کیا۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز کے بعد سے ایران نے اس آبی گزرگاہ کو مؤثر طریقے سے بند کر رکھا ہے۔
وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے تنازع میں برطانیہ کی براہ راست فوجی شمولیت کو بارہا مسترد کیا ہے۔ ایران کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر برطانیہ نے مسلسل آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناکہ بندی کے اس اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے ڈی وینس کا دورہ بھی کام نہ آیا، ٹرمپ کے اتحادی وکٹر اوربان کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا

Next Post

خواتین کے ریزرویشن کی آڑ میں حد بندی کی سازش رچ رہی ہے حکومت: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے : غزّہ حکومت
عالمی خبریں

کیا اسرائیل میں نیتن یاہو کا ٹرمپ کارڈ اپنی اہمیت کھو رہا ہے؟

2026-07-30
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
عالمی خبریں

جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ

2026-07-30
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ میں شوہر نے بیوی سمیت 6 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

2026-07-30
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے : غزّہ حکومت
عالمی خبریں

نیتن یاہو ٹرمپ کو ایران کے ’پک ایکس ماؤنٹین‘ جوہری مرکز کی انٹیلی جنس فراہم کریں گے: امریکی اخبار

2026-07-29
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا خوف: اسرائیلی وزیراعظم خاموشی سے امریکہ روانہ

2026-07-29
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز کو تباہ کر دیا، فوٹیج جاری
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز پر اکیلے کنٹرول نہیں ہوگا، عمان نے مشترکہ مکینزم کی تجویز پیش کردی

2026-07-29
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے، پینٹاگون نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے

2026-07-28
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کو ایک اور سبکی کا سامنا، جن صحافیوں پر مقدمے کیے ان ہی کو ایوارڈ دینا پڑ ا

2026-07-28
Next Post
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس

خواتین کے ریزرویشن کی آڑ میں حد بندی کی سازش رچ رہی ہے حکومت: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.