منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ بھی مداری اور بندر کا کھیل ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-03
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وعدے اور دعوے!                

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

 

            ہم نے کسی زمانے میں بندر اور مداری کا کھیل دیکھا تھا ۔ مدار ی ڈگڈگی بجاتا تھا اور بندر اس پر ناچتا تھا…. اور لوگ بندر کا ناچ دےکھ کر تالیاں بجاتے تھے …. یعنی بندر مداری کے اشاروں پر ناچتا تھا…. مداری بندر کو نچاتا تھا …. یہ کھیل آج بھی جاری ہے…. آج بھی کوئی کسی کواپنے اشاروں پر نچاتا ہے…. فرق صرف یہ ہے کہ مداری کی جگہ پرائیویٹ اسکولوں نے لی ہے اور بندر کی جگہ بخوشی محکمہ تعلیم نے پکڑ لی ہے…. جوپرائیویٹ اسکولوں کے اشاروں پر ناچتا ہے…. ڈانس کرتا ہے ۔محکمہ تعلیم تو دعوے…. لمبے چوڑے دعو ے کرتا ہے…. ممکن ہے کہ اس کے دعوے سرکاری سکولوں کے حوالے سے صحیح بھی ہوں…. لیکن صاحب جہاں تک پرائیویٹ اسکولوں کی بات ہے تو…. تو ان میں سے کچھ اسکول اللہ میاں کی قسم محکمہ تعلیم کو اپنی انگلیوں پرنچاتے ہیں…. اس محکمہ کی ان اسکولوں کے آگے ایک بھی نہیں چلتی ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں چلتی ہے ۔یہ پرائیویٹ اسکول جب چاہیں فیس میں اضافہ کرسکتے ہیں اور…. اور کرتے ہیں ۔اور ہاں بس فیس میں بھی ۔ان اسکولوں نے محکمہ تعلیم کو ہی نہیں بلکہ ان اداروں میں زیر تعلیم طلبا کے والدین کو بھی نچایا …. اپنی انگلیوں پر نچایا …. محکمہ تعلیم کی واضح ہدایات تھیں کہ والدین کو کسی مخصوص بک سیلر سے کتابیں اور وردیاں خریدنے پر مجبور نہیںکیا جا سکتا ہے…. نہیں کیا جائےگا…. لیکن صاحب اس کا یہ حکم بھی ’حکم نواب ‘تا در نواب ہی ‘ثابت ہوا کہ …. کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بے بس والدین کو بھی سرنڈر کرنا پڑا اور…. اور مخصوص بک سیلروں سے ہی اونچے نہیں بلکہ بہت زیادہ اونچے داموں پر کتابیں خریدنی پڑیں۔لیکن صاحب اس کا یہ مطلب نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ….محکمہ تعلیم کی کچھ نہیں چلتی ہے  ….بالکل بھی نہیں چلتی ہے‘ نہیں صاحب ایسا نہیں ہے ۔ چلتی ہے‘ محکمہ تعلیم کی چلتی ہے ‘ پرائیویٹ اسکولوں کے آگے ہی نہیں چلتی ہے بلکہ اس حکومت کی صرف اتنی ہی چلتی ہے اس سے زیادہ اور نہ کم ….بس اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی چلتی ہے اور اللہ میاں کی قسم محکمہ بھی اسی میں خوش ہے کہ …. کہ یہ جانتا ہے کہ اس سے زیادہ اس کی اوقات نہیں ہے ‘ کم از کم نجی اسکولوں کے سامنے تو بالکل بھی نہیں ۔یہی ایک حکم ہے جس پر عمل ہو رہا ہے …. کسی اور حکم پر نہیں کہ اس حکم سے پرائیویٹ اسکولوں کی نہیں بلکہ طلبا کے والدین کی نیندیں اڑ جاتی ہیں اور…. اور ہاں بچوں کی بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘

Next Post

آئی سی سی رینکنگ: جارجیا وول کی غیر معمولی کامیابی، محض 12 میچوں میں دنیا کی نمبر ایک بّلے باز بن گئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک کان سے سنو، دوسرے سے…….؟

2026-08-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لگی ہوئی آگ کو بھجانا!

2026-08-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ماں، بیٹی میں تضاد؟

2026-08-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عمر کی جان بخش تو دیجئے !                

2026-08-25
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

شریف تو بڑے بد معاش ہیں !                

2026-08-23
Next Post
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی

آئی سی سی رینکنگ: جارجیا وول کی غیر معمولی کامیابی، محض 12 میچوں میں دنیا کی نمبر ایک بّلے باز بن گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.