جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم، تقریباً 2,200 امیدوار انتخابی میدان میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-27
in قومی خبریں
A A
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ گوا، کرناٹک، ناگلینڈ اور تریپورہ میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری مہلت جمعرات کی سہ پہر تین بجے ختم ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے اور اب تقریباً 2,200 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ انتخابی شیڈول کا اعلان 15 مارچ کو کیا گیا تھا، جس کے تحت پولنگ کا پہلا مرحلہ 9 اپریل کو مقرر ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تین ریاستوں کی 296 اسمبلی نشستوں پر 2,140 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ آسام کی 126 نشستوں پر 789 امیدوار، کیرالہ کی 140 نشستوں پر 985 امیدوار اور پڈوچیری کی 30 نشستوں پر 366 امیدوار میدان میں ہیں۔ دوسری جانب، ضمنی انتخابات میں چار ریاستوں کے پانچ انتخابی حلقوں میں 66 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں اور ان کے مجاز ایجنٹوں کی موجودگی میں کی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پورے عمل کی ویڈیو گرافی کرائی گئی ہے۔ درست طور پر نامزد امیدواروں کی فہرست مع تصاویر نوٹس بورڈ پر چسپاں کر دی گئی ہے۔
نامزدگی کا عمل اس ماہ کے شروع میں شروع ہوا تھا، جس میں کاغذات داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 مارچ طے کی گئی تھی۔ 24 مارچ کو جانچ پڑتال کے بعد نامزدگی واپسی کا وقت آج دوپہر 3 بجے ختم ہو گیا۔ اس عمل کی تکمیل کے ساتھ ہی اگلے ماہ ہونے والی پولنگ سے قبل انتخابی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں ووٹرز تک پہنچنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان انتخابی مہم کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیٹیوں کو آگے بڑھانے میں حکومت پوری مدد کرے گی: ریکھا گپتا

Next Post

گزشتہ تین برسوں میں۱۸۰۰سے  زائد آتشزدگی کے واقعات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post

گزشتہ تین برسوں میں۱۸۰۰سے  زائد آتشزدگی کے واقعات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.