جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بیٹیوں کو آگے بڑھانے میں حکومت پوری مدد کرے گی: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-27
in قومی خبریں
A A
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو شالیمار باغ اسمبلی حلقہ کے سرکاری اسکولوں میں اس سال دسویں جماعت میں داخلہ لینے والی 1100 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں۔

اس دوران وزیر اعلیٰ نے بیٹیوں کو ‘دیوی سوروپا’ (دیوی کا روپ) قرار دیتے ہوئے انہیں سلام کیا اور کہا کہ نوراتری صرف پوجا کا نہیں، بلکہ بیٹیوں کے احترام اور ان کے بااختیار مستقبل کا عہد کرنے کا تہوار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں پیش کیے گئے دہلی بجٹ میں انہوں نے بیٹیوں، بہنوں اور خواتین کے لیے زیادہ سے زیادہ اسکیمیں شامل کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ معاشرے کا یہ طبقہ بااختیار اور خود کفیل بن سکے۔ انہوں نے ‘لکھپتی بٹیا یوجنا’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب دہلی میں پیدا ہونے والی ہر بیٹی کے مستقبل کی معاشی بنیاد حکومت خود رکھے گی۔
محترمہ گپتا نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش سے لے کر پہلی، چھٹی، نویں، بارہویں جماعت اور پھر کالج کے ہر سال تک حکومت براہِ راست اس کے اکاؤنٹ میں مالی امداد جمع کرے گی۔ گریجویشن مکمل کرنے تک ہر بیٹی کو تقریباً 1.25 لاکھ روپے کی امداد ملے گی، جس سے وہ ‘لکھپتی بٹیا’ بن کر خود اعتمادی کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ سکے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دہلی کی ہر بیٹی نہ صرف اسکول بلکہ کالج تک پڑھے، اپنے پیروں پر کھڑی ہو اور اپنا مستقبل خود بنائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب انہوں نے طالبات سے ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ اسکول آنے جانے میں دشواری کی وجہ سے کئی بار پڑھائی متاثر ہوتی ہے، یہاں تک کہ کچھ بچیوں کو اسکول چھوڑنا پڑتا ہے۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سال نویں جماعت میں آنے والی ہر طالبہ کو سائیکل دی جائے گی۔ اس سال تقریباً 1,30,000 طالبات اس سے مستفید ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں نویں کی طالبات کو حکومت کی طرف سے سائیکل دی جائے گی، وہیں اس موقع پر دسویں جماعت میں پہنچنے والی طالبات کو انہوں نے ذاتی پہل کے تحت سائیکلیں تحفے میں دی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کچھ سیاسی تبصروں پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کو سائیکل دینے جیسی اسکیم پر کیے گئے قابلِ اعتراض تبصرے انتہائی شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں دیوی ہیں، ان کے مستقبل کے لیے بنائی گئی اسکیم پر ایسی باتیں کرنا افسوسناک ہے۔ ایسی سوچ پر انہیں شرم آتی ہے۔ محترمہ گپتا نے یقین دلایا کہ دہلی حکومت ان کی حفاظت کی پوری ذمہ داری لیتی ہے اور ہر بیٹی کو آگے بڑھنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کو اتنا بڑا بننا ہے کہ والدین، معاشرہ اور ملک ان پر فخر کرے۔ انہیں پورا یقین ہے کہ دہلی کی ہر بیٹی اپنا مستقبل خود لکھے گی۔
خواتین کی معاشی آزادی کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ دہلی حکومت 1000 خواتین کو ان کے نام پر نئے آٹو پرمٹ دے گی۔ یہ ‘پنک آٹو’ خواتین کے ذریعے چلائے جائیں گے، جس سے انہیں باوقار روزگار اور خود انحصاری کا موقع ملے گا۔ صحت کے شعبے میں اہم پہل کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دہلی میں پیدا ہونے والے ہر نومولود بچے کا 56 اقسام کے جینیاتی نقائص کی شناخت کرنے والا خصوصی بلڈ ٹیسٹ مفت کیا جائے گا۔ یہ مہنگا ٹیسٹ حکومت مکمل طور پر مفت کرائے گی تاکہ کسی بھی بیماری کا ابتدائی سطح پر پتہ چل سکے اور وقت پر علاج ممکن ہو۔

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی نے رام نومی پر مبارکباد دی

Next Post

نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم، تقریباً 2,200 امیدوار انتخابی میدان میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن

نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم، تقریباً 2,200 امیدوار انتخابی میدان میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.