جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کا امریکہ، اسرائیل اور یورپی یونین کیلئے سخت پیغام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-24
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

تہران، 23 مارچ (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایران کی فتح قریب ہے‘ جبکہ ملک بھر میں فضائی حملوں، دھماکوں اور مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔
عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تہران اور وسطی شہر اصفہان سمیت کئی علاقوں میں مشترکہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے انسانی جانوں کے نقصان کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات جاری نہیں کیں جبکہ اسرائیلی اور امریکی میڈیا کے مطابق ایک سینئر ڈرون کمانڈر بھی ان حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سابق پاسدارانِ انقلاب کمانڈر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی میزائلز کا اسرائیلی شہر دیمونا تک پہنچنا جنگ کے ’نئے مرحلے‘ کی علامت ہے اور اسرائیل کا فضائی دفاع کمزور ہو چکا ہے۔ ادھر پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس کمانڈر مجید موسوی نے بھی اسی مؤقف کا اظہار کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شہر دیمونا اور قریبی شہر عراد میں میزائل حملوں سے 180 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزارتِ دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کے ’ہتھیار ڈالنے‘ تک حملے جاری رہیں گے۔ ’الجزیرہ‘ کے مطابق ایران کے پولیس سربراہ احمد رضا رادان نے یورپی یونین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر یورپ گرین لینڈ کا دفاع نہیں کر سکتا تو ایران مدد کے لیے تیار ہے۔‘ ایرانی قیادت کی جانب سے جاری کردہ تازہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’ایران کے دشمن شکست کے قریب ہیں۔‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران نے امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی

Next Post

ٹرمپ آگے کنواں پیچھے کھائی والی صورتحال میں پھنس چکے ہیں: سابق امریکی سکریٹری دفاع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ آگے کنواں پیچھے کھائی والی صورتحال میں پھنس چکے ہیں: سابق امریکی سکریٹری دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.