جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 43 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-21
in کھیل
A A
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

کنگسٹاؤن، 20 مارچ (یو این آئی) بیتھ مونی (79) اور الانا کنگ (تین وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 43 رنز سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی ہے۔ بیتھ مونی کو ان کی شاندار بیٹنگ کے لیے ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 165 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم آسٹریلوی باؤلنگ کے سامنے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر صرف 121 رنز بنا سکی اور میچ 43 رنز سے ہار گئی۔ کیانا جوزف اور ہیلی میتھیوز کی اوپننگ جوڑی نے محتاط آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 33 رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں الانا کنگ نے ہیلی میتھیوز (11) کو آؤٹ کرکے یہ شراکت ختم کی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی شیمین کیمبل نے کیانا جوزف کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور اسکور کو 76 تک پہنچایا۔ 12ویں اوور میں کم گراتھ نے کیانا جوزف کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو بڑا جھٹکا دیا۔ کیانا جوزف نے 39 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگا کر 45 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں الانا کنگ نے شیمین کیمبل (15) اور ڈی آندرا ڈوٹن (صفر) کو آؤٹ کرکے میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط کر لی۔ اس کے بعد آسٹریلوی باؤلرز نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ 20ویں اوور میں اسٹیفنی ٹیلر (28) اور جاہزارا کلیکسٹن (صفر) کو ویئرہم نے آؤٹ کیا۔چینیل ہنری 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی۔
اس سے پہلے آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے جمعرات کی رات کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 164 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 34 رنز تک اپنے دو وکٹ گنوا دیے۔ جارجیا وول (8) اور فیبی لیچفیلڈ (6) رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ایلس پیری نے بیتھ مونی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت ہوئی۔ 17ویں اوور میں ڈی آندرا ڈوٹن نے ایلس پیری (36) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اگلے ہی اوور میں چنیل ہنری نے بیتھ مونی کو آؤٹ کر دیا۔ بیتھ مونی نے 55 گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگا کر 79 رنز بنائے۔ ایشلے گارڈنر (1) اور جارجیا ویئرہم (9) رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے لیے ڈی آندرا ڈوٹن نے تین وکٹ حاصل کیے۔ چنیل ہنری کو دو وکٹ ملے۔ جاہجارا کلیکسٹن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستانی خواتین ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ: دسمبر میں واحد ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا انعقاد

Next Post

ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتیں ختم کر دیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان

ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتیں ختم کر دیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.