جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہوں کے ٹول پلازہ پر 5,100 سے زائد خواتین ملازمین کو تعینات کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-07
in قومی خبریں
A A
وزیر اعلی سے پولیس تھانوں میں خواتین کیلئے خصوصی سیلوں کی حفاظت کرنے کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 06 مارچ (یواین آئی) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے جمعہ کو ملک میں ٹول آپریشن میں خواتین کی شمولیت بڑھانے اور شمولیتی ماحول کو فروغ دینے کے مقصد سے قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے نیٹ ورک پر ایک اہم پہل شروع کی ہے۔
این ایچ اے آئی کے مطابق اس اقدام کے تحت ملک بھر کے 1,140 سے زیادہ ٹول پلازہ پر دن کی شفٹ میں ٹول بوتھ آپریشن کے لیے 5,100 سے زائد خواتین ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔ ٹول پلازہ کے فرنٹ لائن آپریشن میں خواتین کی موجودگی سے قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے تجربے میں بہتری کی امید ہے۔ یہ اقدام ایک مؤثر، ہمدرد اور صارف دوست ماحول بنانے کے ساتھ ساتھ ٹول پلازہ پر تنازعات کے امکانات کو بھی کم کرے گا۔
یہ فیصلہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، جن میں ٹول پلازہ آپریٹرز کے ساتھ ساتھ نیشنل ہائی ویز بلڈر فیڈریشن (این ایچ بی پی ایف)، ہائی وے آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایچ او اے آئی) اور آل انڈیا یوزر فیس کانٹریکٹرز فیڈریشن (اے آئی یو سی ایف) شامل ہیں۔ ان سبھی تنظیموں نے دن کی شفٹ میں خواتین ملازمین کی تعیناتی پر اتفاق کیا۔
این ایچ اے آئی کے مطابق اب تک 5,100 سے زائد خواتین ٹول ملازمین کی تقرری ہو چکی ہے اور مستقبل میں اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں کی خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سے قومی شاہراہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں خواتین کی شمولیت بڑھے گی اور دور دراز علاقوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
اس مقصد کے لیے این ایچ اے آئی خواتین ملازمین کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام بھی منعقد کرے گا، جن میں صارفین کے ساتھ شائستہ رویہ، ہنگامی حالات کا انتظام، بنیادی حفاظتی پروٹوکول اور ٹول پلازہ کے مؤثر آپریشن سے متعلق مہارتیں شامل ہوں گی۔ اس طرح کی منظم صلاحیت سازی سے ایک محفوظ اور پیشہ ورانہ کام کا ماحول تیار ہوگا اور ٹول خدمات کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔
این ایچ اے آئی کا ماننا ہے کہ فرنٹ لائن آپریشنل کرداروں میں خواتین کی شمولیت بڑھانے سے نہ صرف صنفی شمولیت اور سماجی بااختیاری کو تقویت ملے گی بلکہ ملک بھر کے قومی شاہراہ ٹول پلازہ پر سروس کی فراہمی کے معیار میں بھی نمایاں بہتری ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ نے ہندوستان کو روس سے تیل خریدنے میں عارضی چھوٹ دے دی

Next Post

بی جے پی مجاہدینِ آزادی کی توہین کر رہی ہے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے

بی جے پی مجاہدینِ آزادی کی توہین کر رہی ہے : کیجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.