جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میرے دورہ سعودی عرب کا مقصد باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے: بائیڈن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-16
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

واشنگٹن؍الریاض//
امریکی صدر جو بائیڈن نےکہا ہے کہ ان کے سعودی عرب کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
مشرق وسطیٰ کے دورے پر آئے امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کے مملکت کے دورے کی وجہ امریکی مفادات سے بڑھ کر ہے۔ یہ دورہ خطے سے انخلاء کر کے سابقہ غلطیوں کو درست کرنے کا ایک موقع ہے۔
امریکی صدر نے یہ بات اسرائیل کے دورے کے دوران تل ابیب میں نگران وزیر اعظم یائر لپیڈ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
بائیڈن مصر، اردن اور عراق کے رہ نماؤں کی موجودگی میں خلیجی سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
’العربیہ‘ چینل کے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ’’واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا‘‘۔امریکی صدرجوبائیڈن اوراسرائیلی وزیراعظم یائرلاپیڈ نے جمعرات کوایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کے انکار سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دست خط کیے ہیں۔ یہ اعلامیہ تہران کے ساتھ سفارت کاری پرطویل عرصے سے منقسم دونوں اتحادی ممالک کے درمیان اتحاد کا مظہرہے۔
بائیڈن نے صدر کی حیثیت سے اسرائیل کے پہلے دورے کے موقع پراس اعلامیے پر دست خط سے قبل ایک مقامی ٹی وی اسٹیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے خلاف طاقت کے’’آخری حربے‘‘ کے استعمال کے لیے بھی تیار ہیں۔
اعلامیے پر دست خط کے بعد بائیڈن نے ایک نیوزکانفرنس میں کہا کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اعلامیے میں امریکا کی جانب سے اسرائیل کی علاقائی فوجی اتحادی کی حیثیت امداد اور اس کے اپنے دفاع کی صلاحیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا اس بات پر زوردیتا ہے کہ وہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور وہ اس نتیجے کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قومی طاقت کے تمام عناصر کوبروئے کارلانے کو تیار ہے۔
لپیڈ نے اس انداز کوکھلے تنازع کوٹالنے کے ایک طریقے کے طور پرپیش کیا۔دست خطوں کی تقریب کے بعد انھوں نے کہا کہ جوہری ایران کو روکنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ وہ یہ جان لے کہ آزاد دنیا اس کے خلاف طاقت کا استعمال کرے گی۔
اس موقع پر صدربائیڈن نے جوہری ایران کی روک تھام کو’’اسرائیل اورامریکا کے لیے سلامتی کاایک اہم مفاد‘‘ قرار دیا اور کہاکہ یہ باقی دنیا کی سلامتی کے بھی بہترین مفاد میں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس یوکرینی شہریوں کو جبراً ملک سے نکال رہا ہے، بلنکن

Next Post

کورونا وائر س کے بڑھتے مثبت معاملات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

2025-05-16
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

2025-05-16
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو کرارا جواب۔ "ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے!”

2025-05-16
ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع
عالمی خبریں

شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے ؍ احمد الشرع

2025-05-16
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
Next Post
مثبت کیسوں میں مزید کمی ،۲۱ نئے کیس سامنے آئے

کورونا وائر س کے بڑھتے مثبت معاملات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.