نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے آبکاری معاملے میں پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سمیت دیگر 23 افراد کو عدالت سے بری کیے جانے پر بینڈ باجوں کے ساتھ جلوس نکالا۔ آپ کارکنوں نے اسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) جلوس قرار دیا۔ جلوس کے دوران کارکن اپنے ہاتھوں میں ’ای ڈی، سی بی آئی بینڈ‘ کی تختیاں لیے ہوئے تھے۔ کارکنوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر سے جلوس نکال کر مسٹر کیجریوال کی رہائش تک مارچ کیا۔ اس دوران انہوں نے زوردار نعرے بازی کی۔
قابلِ ذکر ہے کہ مبینہ شراب گھپلے کے معاملے میں دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت دیگر ملزمین کو آج بری کر دیا ہے۔










