ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیرالہ بی جے پی یووا مورچہ کارکنان نے سونیا گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-28
in قومی خبریں
A A
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ بی جے پی یووا مورچہ کی کیرالہ یونٹ کے کارکنوں نے آج کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر شری بھگوان سوامی شرنم ایپا مندر سے متعلق مبینہ سونے کی چوری کے معاملے پر احتجاج کیا۔
سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی قیادت میں ہوئے اس احتجاج میں کیرالہ بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنوں نے اس معاملے کی فوری، غیر جانبدار اور شفاف جانچ کا مطالبہ کیا اور کانگریس قیادت کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ اس موقع پر بی جے پی یووا مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری روہت چہل اور کیرالہ یووا مورچہ کے ریاستی صدر منو پرساد سمیت سیکڑوں کارکن موجود تھے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مندروں کی املاک محض مادی اثاثہ نہیں بلکہ کروڑوں عقیدت مندوں کی آستھا ، بھروسے اور ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ اگر سونے کے زیورات یا مندر کی املاک میں کسی قسم کی چوری یا بے ضابطگی ہوئی ہے تو یہ صرف انتظامی ناکامی نہیں بلکہ آستھا کے ساتھ غداری ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس سنگین معاملے پر کانگریس کی جانب سے واضح موقف سامنے نہیں آیا۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ذمہ دار کون ہے، جانچ کی کیا صورت حال ہے اور قصورواروں کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔ اگر کسی بھی سطح پر غفلت، ملی بھگت یا بدعنوانی ہوئی ہے تو اسے بے نقاب کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مندروں کی جائیداد میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا چوری ناقابلِ قبول ہے۔ جن لوگوں نے چوری کی ہے وہ مبینہ طور پر محترمہ گاندھی کو تحفے میں سونا پیش کر رہے ہیں۔ ملک کے عقیدے سے متعلق معاملات میں صفر رواداری کی پالیسی اپنانا بی جے پی کا مؤقف رہا ہے۔ اگر کسی نے عقیدت مندوں کے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی ہے تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور خاص طور پر کانگریس نے پہلے ملک کو لوٹا اور اب مندروں کو بھی لوٹ کر کروڑوں ہندوؤں کی آستھا کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرائی جائے، رپورٹ جلد عوام کے سامنے لائی جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔ ساتھ ہی مندروں کی املاک کی حفاظت کے لیے نگرانی کا مضبوط نظام قائم کیا جائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان اور پاکستان بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں: اقوامِ متحدہ

Next Post

عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے نکالا ’ای ڈی، سی بی آئی بینڈ‘ جلوس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے نکالا ’ای ڈی، سی بی آئی بینڈ‘ جلوس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.